کراچی: معروف اداکارہ سجل علی عالمی ٹیکنالوجی کمپنی رئیل می (realme) کے نئے اسمارٹ فون رئیل می 9 پرو پلس (realme 9 Pro+) کی برانڈ ایمبیسڈر بن گئی ہیں۔
بیرونی سطح پر یہ صرف دیکھنے میں ہی خوبصورت نہیں ہے بلکہ رئیل می 9 پرو پلس کے اندرونی طور پر بھی فیچر آپ کو حیران کردیں گے۔ ان میں شاندار نوعیت کا 50 میگا پکسل کا اے آئی ٹرپل کیمرا ہے جس کے ساتھ سونی آئی ایم ایس 766 او آئی ایس سینسر منسلک ہے جبکہ میڈیا ٹیک ڈائمنسٹی 920 کا 5 جی چپ سیٹ ہے، 60 ڈبلیو سپر ڈارٹ چارج کے ساتھ ساتھ 4500 ایم اے ایچ کی بڑی بیٹری بھی ہے۔ یہ جدید اسمارٹ فون کی مارکیٹ میں سخت مسابقت پیدا کرنے آرہا ہے۔
دوست اسلامی ملک سعودی عرب نے پاکستان سے گوشت درآمد پر پابندی لگا دی
یہ نیا اسمارٹ فون 5G سمیت جدید ٹیکنالوجی کا شاہکار ہے۔ اسکے بیک کیمرے میں تین بہترین لینس نصب ہیں۔ ان میں 50 میگا پکسل کا بنیادی لینس ہے جسے سونی آئی ایم ایکس 766 سینسر کی قوت سے مدد ملتی ہے۔ یہ سینسر پرو لائٹ امیجنگ ٹیکنالوجی کے ساتھ کام کرتا ہے تاکہ تصاویر کو مزید روشن بنایا جاسکے۔ اس میں 8 میگا پکسل کا سپر وائیڈ لینس بھی موجود ہے جس کی بدولت چوڑے مناظر محفوظ کئے جاسکتے ہیں جبکہ 2 میگا پکسل کا میکرو لینس کلوز اپ فوٹوگرافی کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ اسکے کیمرا سیٹ میں نہایت اہم اور نیا فیچر او آئی ایس موجود ہے جو فوٹوگرافی میں منظر کے ہلنے جلنے پر قابو پاتا ہے۔ اس میں اے آئی نوائز ریڈکشن انجن 3.0 بھی موجود ہے جو جدید سافٹ ویئر ایلگورتھم سے آراستہ ہے۔
103سالہ المنصوری نے37 سال کی خاتون سے تیسری شادی کرلی
اس میں میڈیا ٹیک ڈائیمنسٹی 920 5G چپ سیٹ آپکے اسمارٹ فون رئیل می 9 پرو پلس کو روانی سے استعمال کے قابل بناتا ہے۔ اس چپ سیٹ میں 6 این ایم کا ٹرانزسٹر ساتھ کام کرتا ہے اور CPUاور GPUکو زیادہ تیزرفتار بنا دیتا ہے جس کی بدولت سسٹم کی کارکردگی انتہائی بہترین ہوجاتی ہے۔ اس کے طاقتور چپ سیٹ کو رئیل می کے ڈائنامک ریم ایکسپنشن ٹیکنالوجی کی معاونت حاصل ہے جس کی بدولت 5GBکی اضافی ریم بھی حاصل کی جاسکتی ہے۔ اس اسمارٹ فون میں 5Gسم کا دوہرا سیٹ اپ، تیزرفتار 5Gکیرئیر، گیمنگ کے لئے 5Gہائی اسپیڈ ریل موڈ کے ساتھ ساتھ سپر ہاٹ اسپاٹ پاور سیونگ بھی شامل ہے جس کی بدولت صارفین کو 5Gوائی فائی کے استعمال میں 33 فیصد تک پاور کی بچت حاصل ہوگی۔ اس اسمارٹ فون میں دیگر متعدد اعلیٰ معیار کے فیچرز موجود ہیں جنہیں فیشن، گیمنگ اور عام روز مرہ زندگی میں بھرپور انداز سے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یہ جلد مقامی مارکیٹ میں دستیاب ہوگا۔
.jpg)
ایک تبصرہ شائع کریں