رئیل می نے اپنی 9 سیریز کا نیا رئیل می 9 پرو پلس اسمارٹ فون متعارف کرادیا

رئیل می نے اپنی 9 سیریز کا نیا رئیل می 9 پرو پلس اسمارٹ فون متعارف کرادیا



کراچی: عالمی ٹیکنالوجی کمپنی رئیل می (realme) نے اپنی رئیل می 9 سیریز کا نیا اور جدید رئیل می 9 پروپلس (realme 9 Pro+)اسمارٹ فون متعارف کرادیا ہے۔ یہ نیا اسمارٹ فون 5G سمیت جدید ٹیکنالوجی کا شاہکار ہے۔ حالیہ کچھ عرصے میں رئیل می کی عالمی سطح پر مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔ سال 2021 کی چوتھی سہ ماہی میں رئیل می نے گزشتہ سال کے مقابلے میں 165 فیصد زیادہ ترقی کی جبکہ ٹیکنالوجی کمپنی کا تحقیق و ترقی کا 90 فیصد سے زائد بجٹ 5Gٹیکنالوجی اور مصنوعات کی ترقی کے لئے سرمایہ کاری میں استعمال ہوا۔ اس نئے اسمارٹ فون میں اس پرائس رینج کے اندر بعض انتہائی دلچسپ فیچرز شامل ہیں۔ ان میں او آئی ایس کے ساتھ سونی آئی ایم ایکس 766 سینسر، میڈیا ٹیک ڈائیمنسٹی 920 5G  چپ سیٹ، اور بیک پینل پر خوبصورت ڈیزائن مزین ہے۔ 

میزان بینک او ر سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کمپنی کے درمیان کنزیومر بل کلیکشن کی ڈیجیٹلائزیشن کا معاہدہ

اسکے بیک کیمرے میں تین بہترین لینس نصب ہیں۔ ان میں 50 میگا پکسل کا بنیادی لینس ہے جسے سونی آئی ایم ایکس 766 سینسر کی قوت سے مدد ملتی ہے۔ یہ سینسر پرو لائٹ امیجنگ ٹیکنالوجی کے ساتھ کام کرتا ہے تاکہ تصاویر کو مزید روشن بنایا جاسکے۔ اس میں 8 میگا پکسل کا سپر وائیڈ لینس بھی موجود ہے جس کی بدولت چوڑے مناظر محفوظ کئے جاسکتے ہیں جبکہ 2 میگا پکسل کا میکرو لینس کلوز اپ فوٹوگرافی کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ اسکے کیمرا سیٹ میں نہایت اہم اور نیا فیچر او آئی ایس موجود ہے جو فوٹوگرافی میں منظر کے ہلنے جلنے پر قابو پاتا ہے۔ اس میں اے آئی نوائز ریڈکشن انجن 3.0 بھی موجود ہے جو جدید سافٹ ویئر ایلگورتھم سے آراستہ ہے۔ 

اس میں میڈیا ٹیک ڈائیمنسٹی 920 5G چپ سیٹ آپکے اسمارٹ فون رئیل می 9 پرو پلس کو روانی سے استعمال کے قابل بناتا ہے۔ اس چپ سیٹ میں 6 این ایم کا ٹرانزسٹر ساتھ کام کرتا ہے اور CPUاور GPUکو زیادہ تیزرفتار بنا دیتا ہے جس کی بدولت سسٹم کی کارکردگی انتہائی بہترین ہوجاتی ہے۔ اس کے طاقتور چپ سیٹ کو رئیل می کے ڈائنامک ریم ایکسپنشن ٹیکنالوجی کی معاونت حاصل ہے جس کی بدولت 5GBکی اضافی ریم بھی حاصل کی جاسکتی ہے۔ اس اسمارٹ فون میں 5Gسم کا دوہرا سیٹ اپ، تیزرفتار 5Gکیرئیر، گیمنگ کے لئے 5Gہائی اسپیڈ ریل موڈ کے ساتھ ساتھ سپر ہاٹ اسپاٹ پاور سیونگ بھی شامل ہے جس کی بدولت صارفین کو  5Gوائی فائی کے استعمال میں 33 فیصد تک پاور کی بچت حاصل ہوگی۔ اس اسمارٹ فون میں دیگر متعدد اعلیٰ معیار کے فیچرز موجود ہیں جنہیں فیشن، گیمنگ اور عام روز مرہ زندگی میں بھرپور انداز سے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ 


0/کمنٹس: