رئیل می 9 پرو پلس فوٹو نمائش میں پری آرڈرز کیلئے پیش اتوار تک پری آرڈر پر دلچسپ پری بکنگ گفٹ رئیل می پاور بینک 2iبھی دستیاب ہوگا
لاہور: عالمی ٹیکنالوجی کمپنی رئیل می (realme) ہمیشہ بہتر سے بہتر جدت متعارف کرانے کے لئے کوشاں رہتا ہے۔ اپنی ہر ریلیز پر ایک نیا معیار قائم کرنے کے ساتھ رئیل می نی نے صارفین کے دلوں میں اپنی جگہ بنالی ہے اور ایسے برانڈ کے طور پر اپنی پہچان بنائی ہے جو آپکی قیمت کا بہترین مصرف پیش کرتا ہے۔ ٹیکنالوجی کمپنی کا نیا اسمارٹ فون رئیل می 9 پرو پلس (realme 9 Pro+) آخر کار اب پری آرڈر پر دستیاب ہے جس کے آغاز پر بہترین فوٹو نمائش بھی منعقد ہوئی۔ یہ تقریب لاہور کے تاریخی الحمرا ہال میں منعقد ہوئی جس میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں، ٹیکنالوجی کا جائزہ لینے افراد، نمایاں شخصیات، رئیل می کمیونٹی اور انڈسٹری ممبرز نے شرکت کی۔ اس نمائش میں تصاویر کی خصوصی نمائش ہوئی جنہیں رئیل می 9 پرو پلس کے شاندار کیمرے کے استعمال سے لیا گیا۔ یہ اسمارٹ فون مقامی اور عالمی ٹیکنالوجی کے امتزاج کا شاہکار ہے۔
رئیل می چار ابھرتے ہوئے مقامی فوٹوگرافرز کو سامنے لایا اور انہیں چیلنج دیا کہ وہ ملک کے مختلف حصوں کا سفر کریں اور اپنے ہمراہ رئیل می 9 پرو پلس رکھ کر کلچر، ثقافت اور مختلف اقسام کے لوگوں کو اس اسمارٹ فون کے نئے لینس کے ذریعے اپنی تصویروں میں محفوظ کریں جو پاکستان کے وسیع اور متنوع طول و ارض میں عام طور پر نظرانداز رہتے ہیں۔ اس چیلنج کے لئے عدیل آن ویلز، کامران آن بائیک، حمزہ ابراہیم اور الیاس بخش کو منتخب کرکے گلگت بلتستان، جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان بالترتیب بھیجا گیا۔ ان فوٹوگرافرز کو اپنے کام میں کیپچر دی لائٹ کا تصور شامل کرنے کا اضافی چیلنج دیا گیا کیونکہ رئیل می 9 پرو پلس کی ڈیزائن فلاسفی اسکے لائٹ شفٹ ڈیزائن میں مرکزی اہمیت رکھتی ہے۔ طلوع و غروب آفتاب کے وقت آسمان کے رنگوں کی تبدیلی کی کی وجہ سے سورج کی روشنی یا الٹرا وائلٹ لائٹ پڑنے پر اسکا نیلے رنگ کا بیک پینل سرخی مائل ہوجاتا ہے۔ اس وقت یہ دیکھنے میں نہایت خوبصورت شاہکار معلوم ہوتا ہے۔
رئیل می 9 پرو پلس لوگوں کی مختلف دلچسپیوں کے پیش نظر دلچسپ فیچرز سے مزین ہے۔ فوٹوگرافی کے شوقین افراد کیلئے اس کا پرائمری کیمرا 50 میگا پکسل کی خصوصیت رکھتا ہے جس میں سونی کے آئی ایم ایکس 766 سینسر کے ساتھ او آئی ایس اور ای آئی ایس شامل ہیں جس کی بدولت اسمارٹ فون کے کیمرے کی کارکردگی کم روشنی کے باوجود حیران کن رہتی ہے۔ اس میں 16 میگا پکسل کا سیلفی کیمرا بھی شاندار کارکردگی کا حامل ہے جس کے واضح فیوژن ایلگورتھم تصویر کو زیادہ روشن اور فطری بناتے ہیں۔ گیمنگ کے شوقین افراد کے لئے رئیل می 9 پرو پلس میں جدید میڈیا ٹیک ڈائمنسٹی 920 5G چپ سیٹ سے آراستہ ہے جو اٹکنے، لوڈنگ ٹائم اور بیٹری کی کھپت میں قابل ذکر کمی لاتا ہے۔ مزید برآں، اس میں ریپڈ سپپر ڈارٹ چارجنگ کی سہولت بھی میسر ہے جو 4500 ایم اے ایچ کی طویل دورانیہ کی بیٹری سے گیمنگ کو بلاتعطل یقینی بناتا ہے۔
ٹیکنو فینٹم ایکس اور کیمون 19 پرو کلنچ پروقار آئی ایف ڈیزائن ایوارڈ 2022 حاصل کئے
رئیل می 9 پرو پلس کے ناقابل یقین فیچرز یہاں ختم نہیں ہوتے بلکہ اس میں حالیہ اینڈرائڈ 12 کی بنیاد پر رئیل می کا یو آئی 3.0 ہے۔ یہ اسٹریٹ فوٹوگرافی موڈ 2.0 بھی متعارف کراتا ہے جس میں متعدد اقسام کے ٹولز شامل ہیں جن کی بدولت آپ اپنی فوٹوگرافی کے ساتھ انہیں تخلیقی طور پر استعمال کرسکتے ہیں۔ اسکے فرنٹ پینل پر 90 ہرٹز کا سپر ایمولیڈ ڈسپلے شامل ہے جو بہترین انداز سے رنگوں کی درستی، روانی سے استعمال اور اچھے معیار کے مناظر ماہرانہ انداز سے پیش کرتا ہے۔ پہلی بار، رئیل 9 پرو پلس میں دل کی دھڑکن کی نگرانی کیلئے ان ڈسپلے فنگر پرنٹ اسکینر شامل ہے۔ اب آپ اپنا فون ان لاک کر سکتے ہیں اور اسی وقت دل کی دھڑکن کی شرح جان سکتے ہیں۔
رئیل می 9 پرو پلس اسمارٹ فون 18 اپریل تا 24 اپریل تک پری آرڈر پر 69 ہزار 999 روپے کی شاندار قیمت پر دستیاب ہے۔ اگر آپ متعین وقت میں پری آرڈر کرتے ہیں تو آپ کو رئیل می پاور بینک 2 آئی کا حیرت انگیز پری بکنگ گفٹ بھی ملے گا۔ اس لئے اپنے پری آرڈر کیلئے قریبی اسمارٹ فون اسٹور یا آن لائن رجوع کریں اور اس دلچسپ آفر سے فائدہ اٹھائیں۔
ایک تبصرہ شائع کریں