فوڈ پانڈا 35ملین ڈالر سے نچلے، چھوٹے و درمیانی کاروبار کی ڈیجیٹلائزیشن، رائیڈرز کی معاونت اور کمیونٹیز کی ترقی کے لئے پرعزم

 فوڈ پانڈا نے پہلی سوشل امپیکٹ رپورٹ جاری کردی 

فوڈ پانڈا  35ملین ڈالر سے نچلے، چھوٹے و درمیانی کاروبار کی ڈیجیٹلائزیشن، رائیڈرز کی معاونت اور کمیونٹیز کی ترقی کے لئے پرعزم


 فوڈ پانڈا نے پانڈا پرپوز(pandapurpose) کے نام سے اپنی پہلی سوشل امپیکٹ رپورٹ جاری کردی ہے جس میں کمپنی کی جانب سے ایشیاء میں پائیدار ماحولیاتی اور سماجی و معاشی چیلنجز کے خاتمے میں اپنے اقدامات کو اجاگر کیا ہے۔ ایشیاء (ماسوائے چین) سمیت پاکستان میں سب سے بڑے فوڈ اور گروسری پلیٹ فارم کے طور پر فوڈ پانڈا 35 ملین ڈالر سے زائد رقم سے کمیونٹیز کو تعاون پیش کرنے، نچلے، چھوٹے و درمیانی کاروباری اداروں کی معاونت اور سال 2021 کے اندر پورے ریجن میں عالمی وبا کے دوران ڈیلیوری رائیڈرز کی تربیت کے لئے پرعزم رہا۔ 

پانڈا پرپوز 2021 رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ فوڈ پانڈا نے ان 12 ممالک کی کاروباری طور پر فعال مارکیٹوں میں ٹیکنالوجی کے ذریعے کس طرح سے رائیڈرز، مرچنٹس اور صارفین کی معاونت کی۔ ان بارہ ممالک میں پاکستان، بنگلہ دیش، جاپان، ہانگ کانگ، ملائیشیا، میانمار، تائیوان، تھائی لینڈ، فلپائن، کمبوڈیا، سنگاپوراور لاؤس شامل ہیں۔ اس رپورٹ میں نئے ڈیجیٹل ٹولز متعارف کرانے کی اہم بات اجاگر کی گئی جس کی بدولت نچلے، چھوٹے و درمیانی کاروباری اداروں کو اپنی آمدن کے ذرائع میں وسعت لانے میں مدد ملی جبکہ پروگرامز اور رائیڈرز کی تربیت اور مہارت پر بھی توجہ دی گئی۔ 

‫ٹیکنو فینٹم ایکس اور کیمون 19 پرو کلنچ پروقار آئی ایف ڈیزائن ایوارڈ 2022 حاصل کئے

پاکستان میں متعدد مقامی پروگرامز میں ہوم شیف پروگرام (HomeChef)کے ذریعے کاروباری خواتین کی معاشی شرکت کا تناسب بڑھا، جبکہ گزشتہ سالوں کے مقابلے میں خواتین رائیڈرشپ بھی مجموعی طور پر بڑھی ہے۔ سال 2021 میں سماجی اثرات کے ایک نئے شعبے پر توجہ کے ساتھ ساتھ اس سال کے دوران پائیداری سے متعلق مزید اقدمات متعارف کرانا شامل ہے۔ 

فوڈ پانڈا پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، منتقیٰ پراچہ نے کہا، "فوڈ پانڈا میں ہم اپنے طریقہ کار میں بہتری لاکر اپنی اقدار کے ساتھ آگے بڑھے ہیں کیونکہ ہم اس بات سے باخبر ہیں کہ اس طرح سے لاکھوں افراد کی زندگیوں میں بہتری کی راہ ہموار ہوتی ہے۔ ہم ان معیارات کو برقرار رکھنے کے لئے انتھک محنت جاری رکھیں گے جنہیں ہم نے بہترین انداز سے متعین کیا اور مرچنٹس، رائیڈرز، کسٹمرز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی اپنی کمیونٹی کیلئے جامع پلیٹ فارم قائم کیا۔ "

ایشیا آرٹس گیم چینجر ایوارڈز میں زیب بنگش کی کارکردگی کو سراہا گیا

فوڈ پانڈا ایک جامع پلیٹ فارم کی تشکیل کا پرزور انداز سے پرچار کرتا ہے۔ سال 2021 میں فوڈ پانڈا نے ایشیاء بھر میں خواتین کی معاشی طور پر شرکت کی سطح بڑھائی، اپنے بیڑے میں خواتین رائیڈرز کی تعداد کو تین گنا کیا اور اس پلیٹ فارم پر اپنے ہوم شیف پروگرام کے ذریعے نچلے، چھوٹے و درمیانی کاروبار کرنے والی خواتین کو مالی طور پر بااختیار بنایا۔ پاکستان میں خواتین رائیڈرز نے فوڈ پانڈا میں شمولیت اختیار کی جبکہ ہوم بیسڈ چھوٹے بزنس کیلئے بھی نئے مواقع پیدا کئے جنہیں بیشتر خواتین چلاتی ہیں۔ اسکے نتیجے میں وہ مالی طور پر بااختیار ہوئیں۔ تقریبا 1500 خواتین ہوم شیفس کے طور پر خود کو رجسٹرڈ کراچکی ہیں۔ 

اپنے دس سال کی تکمیل پر اس حالیہ سوشل امپیکٹ رپورٹ سے فوڈ پانڈا کے عزم کی یاد دہانی ہوتی ہے کہ ایشیا کی 12 مارکیٹوں میں رائیڈرز، مرچنٹس اور صارفین کے معاشی نظام کے ساتھ ساتھ ترقی کا سفر جاری رہے گا۔ فوڈ پانڈا سال 2022 میں اپنے سماجی اثرات پر مبنی اقدمات میں توسیع لائے گا اور آنے والے سالوں میں ٹیکنالوجی سے لیس مقامی کمیونٹیز کی بہتر زندگیوں کے لئے انہیں مثبت انداز سے بااختیار بنائے گا۔ فوڈ پانڈا کی مکمل پانڈا پرپوز: سوشل امپیکٹ رپورٹ 2021 کو اس لنک  سے ملاحظہ کیا جاسکتا ہے۔ 


0/کمنٹس: