سیکیورٹی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے لکڑیوں کے ڈبوں میں چھپے 21 غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتار کرلیا۔

  واشنگٹن (ویب ڈیسک)  امریکی ریاست ٹیکساس میں پولیس اور بارڈر سیکیورٹی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے لکڑیوں کے بڑے بڑے  ڈبوں میں چھپے 21 غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتار کرلیا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹیکساس کے شہر لاریڈو میں دو لکڑیوں کے ڈبوں کو ٹرک پر لے جایا جارہا تھا کہ اس دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو شک ہوا جس پر تلاشی لی گئی تو پتا چلا کہ ڈبوں میں تارکین وطن چھپے ہیں، بعد ازاں پولیس نے لوہے کے راڈ کی مدد سے ڈبوں کو توڑا اور مہاجرین سمیت ڈرائیوروں کو بھی گرفتار کرلیا۔

کراچی یونیورسٹی کے قریب چینی اساتذہ کی وین پر بلوچ خاتون کا خود کش حملہ ، 3 چائینیز اور ایک شہری جان بحق

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹرک کے ڈرائیوروں پر انسانی اسمگلنگ کا مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ تارکین وطن بھی حراست میں ہیں۔

خیال رہے کہ افریقی یا دیگر غریب ممالک سے تعلق رکھنے والے شہری پیسے اور تعلیم نہ ہونے کے سبب غیرقانونی طور پر امریکا اور یورپ میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں، اب تک سیکڑوں تارکین وطن اس کوشش میں ہلاک ہوچکے ہیں۔



0/کمنٹس: