اسلام آباد: ملک کے صف ِ اول کے ٹیلی کام اور آئی سی ٹی خدمات فراہم کرنے والے ادارے، پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے 13 اپریل 2022 کو اسلام آباد میں منعقدہ اپنے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں 31 مارچ 2022 کو اختتام پذیر ہونے والی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا ہے۔
سجل علی رئیل می 9پرو پلس+realme 9 Pro اسمارٹ فون کی برانڈ ایمبسڈر بن گئیں
سال 2022 کی پہلی سہ ماہی کے دوران، پی ٹی سی ایل گروپ نے کامیابی سے ترقی کا مثبت رجحان برقرار رکھا جس کی بدولت پاکستان میں ٹیلی کام کی جامع خدمات فراہم کرنے والے ادارہ کے طور پر اسکی مارکیٹ پوزیشن مزید مستحکم ہوئی۔ ریونیو میں اضافہ بنیادی طور پر کنزیومر سیگمنٹ کی فکسڈ براڈ بینڈ، موبائل ڈیٹا، بزنس سلوشنز اور مائیکروفنانس سروسز میں مستحکم کارکردگی کی وجہ سے ہوا جن کی بدولت گروپ کے ریونیو میں پچھلی سہ ماہی کے مقابلے میں 3.2فیصد اضافہ ہوا۔ یہ اضافہ کمپنی نے ایڈوانس ٹیکس میں اضافے اور موبائل ٹرمی نیشن کے نرخوں میں کمی سے پیدا ہونے والی مشکلات کے باوجود حاصل کیا۔
پی ٹی سی ایل گروپ کے اہم نکات:
•پی ٹی سی ایل گروپ نے سال 2022 کی پہلی سہ ماہی کے دوران 35.1ارب روپے کا ریونیو حاصل کیا جو گزشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں 3.2فیصد زائد ہے۔
•گروپ کا منافع بدستور دباؤ کا شکار رہا،جس کی وجہ بجلی کے نرخوں میں قابل ذکر اضافہ، روپے کی ڈالر کے مقابلے میں تنزلی، بلند شرح سود اور دیگر عوامل جیسے 4G اسپیکٹرم کے حصول اور اس سے متعلقہ نیٹ ورک رول آؤٹ سے متعلق اضافی اخراجات ہیں۔ گروپ کو اس سہ ماہی میں 1.6ارب روپے کے نقصان کا سامنا رہا ہے۔
دوست اسلامی ملک سعودی عرب نے پاکستان سے گوشت درآمد پر پابندی لگا دی
- پی ٹی سی ایل نے سال 2022 کی پہلی سہ ماہی کے دوران اپنے ریونیو میں 3.5فیصد سالانہ اضافہ کے ذریعے اپنی بڑھوتری برقرار رکھی۔
- پی ٹی ایم ایل (یوفون) نے سال 2021 کی پہلی سہ ماہی میں گزشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں اپنے ریونیو میں 01فیصد اضافہ کرلیا۔
- یو بینک نے اپنی ترقی کی رفتار جاری رکھتے ہوئے گزشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں آمدن میں 13فیصد اضافہ کیا۔
پی ٹی سی ایل کے اہم نکات
- اس سہ ماہی میں پی ٹی سی ایل کی آمدن 19.6ا رب روپے رہی جو سال 2021 کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 3.5فیصد زائد ہے اور اس کی بنیادی وجہ براڈ بینڈ اور کارپوریٹ ریونیو کے شعبوں میں ترقی ہے۔
- کمپنی نے اس سہ ماہی کے دوران 1ارب روپے کے آپریٹنگ منافع کا اعلان کیا ہے۔ آپریٹنگ منافع گزشتہ سال کے مقابلے میں دباؤ کا شکار رہا جس کی بڑی وجہ بجلی کے نرخوں میں اضافے سے آپریٹنگ لاگت کا بڑھنا ہے۔
- اس سہ ماہی میں کمپنی کا خالص منافع 1.9ارب روپے رہا جو گزشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں 10فیصد زائد ہے۔ نان آپریٹنگ آمدن میں اضافہ، بوجوہ کمپنی کے ظاہر کردہ میں فاریکس اثاثوں، ذیلی اداروں سے ڈیویڈنڈ آمدن اور اپ گریڈ و نیٹ ورک میں فائبریزیشن کے باعث پرانے سامان کی تلفی کے نتیجے میں کمپنی کو اپنے آپریٹنگ منافع کی سطح میں 39فیصد کمی کو 10فیصد خالص منافع کی سطح میں اضافہ کرنے میں مدد ملی۔
گزشتہ کئی سہ ماہیوں کے دوران پی ٹی سی ایل نے اپنے فلیگ شپ فلیش فائبر، فائبر ٹو ہوم (ایف ٹی ٹی ایچ) برانڈ کے ذریعے اپنے صارفین کو تیز ترین اور قابلِ بھروسا انٹرنیٹ کی فراہمی کے ذریعے انہیں بااختیار بنانے پر توجہ مرکوز رکھی۔ ایک جارحانہ کاروباری حکمت ِ عملی کے تحت پی ٹی سی ایل نے گزشتہ ایک سال کے دوران ایک لاکھ پچیس ہزار (125,000) نئی لائنوں کی صلاحیت کے حصول کے ساتھ اپنی ایف ٹی ٹی ایچ سروسز کا جال 27شہروں تک پھیلا دیا ہے۔ اس تیز ترین ایف ٹی ٹی ایچ فراہمی اور کارپوریٹ شعبے میں مضبوط کارکردگی کی بدولت پی ٹی سی ایل کی ٹاپ لائن کی ترقی یقینی ہوئی۔
103سالہ المنصوری نے37 سال کی خاتون سے تیسری شادی کرلی
پی ٹی سی ایل کنزیومر بزنس: مستحکم کارکردگی
سال 2022 کے دوران کمپنی کا فکسڈ براڈ بینڈ بزنس گزشتہ سال کے مقابلے میں 10.4فیصد بڑھا جبکہ آئی پی ٹی وی سیگمنٹ میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 9.3فیصد اضافہ ہوا۔ براڈ بینڈ بزنس کے شعبے میں، فلیش فائبر، کمپنی کی اعلیٰ معیار کی فائبر ٹو دی ہوم (ایف ٹی ٹی ایچ) سروس میں 86.6فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا۔ سال 2022 کی پہلی سہ ماہی میں، کمپنی کے فکسڈ براڈ بینڈ کی فروخت میں سال 2015 کے بعد سب سے زیادہ اضافہ ہوا۔ وائس ٹریفک میں کمی کی وجہ سے وائس ریونیو میں کمی آئی اور اوور دی ٹاپ (او ٹی ٹی) خدمات کی جانب صارفین کی منتقلی جاری رہی۔
پی ٹی سی ایل کی بزنس سروسز
بزنس سروسز میں مستحکم ترقی جاری رکھتے ہوئے آئی پی بینڈ وتھ، کلاؤڈ، ڈیٹا سینٹر اور دیگر آئی سی ٹی خدمات کے شعبوں میں اپنی مارکیٹ پوزیشن برقرار رکھی۔پی ٹی سی ایل کے کارپوریٹ بزنس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 14فیصد اضافہ ہوا۔ ہول سیل بزنس کے سیگمنٹ میں کیرئیر کی آمدن میں 6.6فیصد اضافہ ہوا لیکن مخصوص بین الاقوامی آئی پی لیز شدہ سرکٹس کی بندش کے نتیجے میں ہول سیل سیگمنٹ کی مجموعی آمدن کم ہوئی۔ اسی طرح روپے کی تنزلی کے سازگار اثرات کے باعث گزشتہ سال کے مقابلے میں بین الاقوامی کاروبار سے آمدن کا حجم 13.7فیصد بڑھا۔
پی ٹی سی ایل بزنس سلوشنز کا شعبہ اپنے جدید ترین ٹیلی کمیونی کیشن انفراسٹرکچر اور متنوع خدمات کے پورٹ فولیو کی مدد سے جدت انگیز سہولیات کی فراہمی میں مصروفِ عمل ہے، جس کی بدولت صارفین کو بہترین ٹیلی کام خدمات سے مستفید ہونے کا موقع حاصل ہے۔
پی ٹی ایم ایل۔ یوفون کے اہم نکات:
•یوفون نے ایڈوانس انکم ٹیکس (اے آئی ٹی) میں اضافے اور موبائل ٹرمنیشن ریٹس (ایم ٹی آر) میں کمی سے پیدا ہونے والی مشکلات کے باوجود سال 2022 کی پہلی سہ ماہی مین گزشتہ سال کے مقابلے 01فیصد ترقی کی۔ ان عوامل کے اثرات سے قطع نظر، ادارے کی عمومی ترقی کی شرح گزشتہ سال کے اس عرصے کے مقابلے میں 5.3فیصد رہی۔
•سال 2022 کی پہلی سہ ماہی کے دوران نیٹ ورک کو جدت سے ہم آہنگ اور نئے مقامات کو متعارف کرانے کے لیے اہم اقدامات اٹھائے گئے۔
•پہلی سہ ماہی کے دوران صارفین کیلئے مرکزی اہمیت رکھنے والی پروڈکٹ، یوپاور متعارف کرائی گئی اور صارفین کی جانب سے اسے بھرپور پذیرائی ملی۔
یوفون کی ڈیٹا کے شعبے میں کارکردگی 4Gاسپیکٹرم کے حصول سے قابل ذکر طور پر بڑھی، سال 2022 کے ابتدائی دو ماہ کے دوران انڈسٹری میں مجموعی نئے ڈیٹا صارفین میں اسکی تعداد سب سے زیادہ ہوئی اور انڈسٹری میں نئے 4Gصارفین کے تناسب میں اضافہ جاری رہا۔ بہتر ڈیٹا اسپیڈ کے ساتھ یوفون ملک بھر میں اپنے صارفین کو بہتر خدمات فراہم کرنے کے قابل ہوا۔ اسی طرح، پی ٹی اے کی حالیہ 'موبائل نیٹ ورکس بینچ مارک رپورٹ‘برائے 2022 میں یوفون کو پاکستان میں وائس اور ڈیٹا کے معیار کے لحاظ سے بہترین نیٹ ورک قرار دیا گیا۔ پاکستان بھر میں موبائل صارفین کی توجہ اپنی جانب قابل ذکر انداز سے مبذول کرانے کے ساتھ یوپاور کی غیرمعمولی فروخت ہوئی۔ یوپاور اپنے صارفین کو انکی ضرورت کے مطابق متعدد وائس اور ڈیٹا بنڈلز میں سے انتخاب کی آزادی دیتا ہے۔
یو بینک
یو بینک، پی ٹی سی ایل کا مائیکروفنانس اور برانچ لیس بینکنگ کا ذیلی ادارہ ہے جس نے گزشتہ سال کے مقابلے میں 13فیصد ریونیو اضافے سے اپنی ترقی کا سفر جاری رکھا۔ بینک کی فنڈنگ بک میں ڈپازٹ اور کارپوریٹ فنانس کے شعبوں میں بڑھوتری کے سبب 90ارب کا اضافہ ہوا، جوبینک کے اپنے اعلیٰ لیکویڈٹی پوزیشن کو مستحکم رکھنے کے عزم کا آئینہ دار ہے۔ بینک کی جانب سے قابل ذکر اہم اقدامات میں سستے گھر، اسلامی بینکاری اور بین الاقوامی سطح پر ترسیلات زر کے شعبوں میں نئے منصوبے شامل ہیں۔ بینک کا ارادہ ہے کہ ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کی جائے تاکہ ڈیجیٹل بینکنگ کے میدان میں زیادہ سے زیادہ مواقع دستیاب ہوں۔
کاروباری سماجی ذمہ داری
سرسبز پاکستان کی تعمیر میں اپنے کردار کی ادائیگی کے لئے پی ٹی سی ایل گروپ نے سی ڈی اے کے اشتراک سے اپنے ملازمین کی رضاکار فورس، پی ٹی سی ایل رضاکار کے ذریعے شجرکاری کی بڑی سرگرمی میں حصہ لیا۔ ماحولیاتی فوائد کے ساتھ اس سرگرمی سے پی ٹی سی ایل سٹاف کو موسمیاتی تبدیلی سے بچاؤ میں اپنا کردار ادا کرنے کا موقع حاصل ہوا۔ ایسی ہی مہمات ملک گیر سطح پر شمالی، جنوبی اور وسطی زونز میں سرانجام دی گئیں جہاں دیگر شہروں کے سٹاف نے بھی شجرکاری مہمات میں اپنی خدمات پیش کیں۔
ایک تبصرہ شائع کریں