کراچی: اینگرو کارپوریشن کے سماجی ادارے اینگرو فاؤنڈیشن نے مختلف تنظیموں کی جانب سے کوویڈ19کے خلاف جنگ میں تعاون پر ان کی کوششوں کے اعتراف میں اپنے اہم اقدام 'آئی ایم دی چینج' (IATC)امپیکٹ ایوارڈز 2021کے 2فاتحین کا اعلان کردیاہے۔
آئی اے ٹی سی امپیکٹ ایوارڈز 2021کیلئے سماجی اداروں اور سماجی تنظیموں کی 2کیٹگریز میں 70سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔ اینگرو فاؤنڈیشن میں جیوری اور آئی اے ٹی سی کی ٹیم نے درخواستوں کا جامع جائزہ لینے کے بعدسوشل انٹرپرائز کیٹگری میں ونڈر ٹری اور سوشل ڈیولپمنٹ کیٹگری میں چیریٹی رائٹ پاکستان کو آئی اے ٹی سی امپیکٹ ایوارڈز 2021کے وصول کنندگان کے طورپر منتخب کیا۔ ان دونوں تنظیموں کو ان کی کاوشوں کے اعتراف میں فی کس 20 لاکھ روپے کا نقد انعام دیا جائے گا۔
چیریٹی رائٹ پاکستان دشوار گزار علاقوں میں بھوک پر قابو پاکر ایک منصفانہ اور مساویانہ معاشرے پر یقین رکھتی ہے۔ کوویڈ19کے دوران ادارے نے تقریباً13ہزار خاندانوں میں راشن تقسیم کیا اور رائٹ چوائس اسٹورز کاا ٓغاز کیا تاکہ رعائتی نرخوں پراشیاء خوردونوش فروخت کی جائیں۔ اس کے ساتھ ساتھ تنظیم نے مستحقین کو ان اسٹورز سے ضروریاتِ زندگی کی اشیاء حاصل کرنے کیلئے رائٹ پے کارڈ جاری کیا۔
ونڈر ٹری کی خصوصی بچوں کیلئے فزیو تھراپی اور تعلیمی مشقوں کو گیمفائی کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کو تسلیم کیا ہے۔ ٹیم نے فزیوتھراپی اور انٹر ایکٹو سیشنز کے ذریعے 16ہزار سے زائد معذور بچوں کو مدد فراہم کی ہے۔ ونڈر ٹری نے اپنے پروگراموں کوگھر پر استعمال کرنے کے قابل بنایاتاکہ خصوصی طورپر معذوربچے لاک ڈاؤن میں بھی اپنی رجیم جاری رکھ سکیں۔
اورنج ٹری فاؤنڈیشن، کراچی ڈاؤن سنڈروم پروگرام، سائنس فیوز اور امنگ پاکستان آئی اے ٹی سی امپیکٹ ایوارڈز 2021کے رنراپ ہیں۔
اینگرو کارپوریشن کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر اور اینگرو فاؤنڈیشن کے ٹرسٹی غیاث خان کے مطابق' آئی ایم دی چینج' (IATC)امپیکٹ ایوارڈز 2021کیلئے زبردست ردِّ عمل سے ہم بہت خوش ہیں۔ بہت سی تنظیموں نے اپنے متاثرکن کام کا اشتراک کیا۔ جن میں تعلیم سے لے کر ذہنی صحت، خوراک کی تقسیم اور خاص طورپر معذور افراد کی دیکھ بھال شامل ہیں۔ یہ جان کرخوشی ہوئی کہ کسطرح ہم میں سے ہرایک نے اپنی ذمہ داریوں کو قبول کیا اور پاکستان کی موجودہ بحالی میں مدد کیلئے اپنی کوششیں تیزکیں۔ یہ تعاون ہمیں ہرسال پاکستان میں تبدیلی لانے والوں کو پہچاننے کیلئے آئی اے ٹی سی کی رسائی کومزید وسعت دینے کی تحریک دیتاہے۔
اینگرو فاؤنڈیشن کے سربراہ فواد سومرونے کہاکہ آئی اے ٹی سی ایوارڈ کے درخواست دینے والے ونرز،بحران کے اس وقت میں بہت آگے بڑھ چکے ہیں۔ ہم ہر اس شخص کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرناچاہیں گے جنہوں نے کوویڈ 19کے خلاف لڑنے میں ملک کی مد د کی ہے۔
آئی اے ٹی سی امپیکٹ ایوارڈز 2020میں اینگرو فاؤنڈیشن نے کوویڈ 19کے خلاف جنگ میں 8فرنٹ لائن ہیروز کو کمیونٹی کیلئے ان کی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈز سے نوازاتھا۔ 2020میں کوویڈ19کے آغاز پر اینگرو کارپوریشن اور داؤد ہرکولیس کارپوریشن کے چیئرمین حسین داؤد نے مختلف محاذوں پر کویڈ 19کے خلاف جنگ میں کی جانے والی کوششوں کو سپورٹ فراہم کرنے کیلئے ایک ارب روپے کی امداد کاا علان کیا تھا۔
ایک تبصرہ شائع کریں