لاہور: متحدہ عرب امارات کے کاروباری گروپ ماجد الفطیم کی جانب سے پاکستان میں فعال ادارے کارفور نے 1 ارب روپے کی مزید سرمایہ کاری کے ذریعے دو بڑے اسٹورز قائم کرنے کا اعلان26 اپریل 2022 کو ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کے ساتھ ایک مشترکہ معاہدے پر دستخط کرکے کیا۔
اس معاہدے پر ماجد الفطیم میں کارفور پاکستان کے کنٹری منیجر عمر لودھی اور ڈی ایچ اے کے ایڈمنسٹر نے چیف آپریٹنگ آفیسر ماجد الفطیم ریٹیل تھیری لوئس جولن کی موجودگی میں ڈی ایچ اے ہیڈ آفس لاہور میں دستخط کئے۔ان اسٹورز کے فعال ہونے سے نہ صرف ملک میں کارفور کا ریٹیل نیٹ ورک پھیلے گا بلکہ قریبا َ500 گھرانوں کیلئے بلواسطہ اور بلاواسطہ ملازمت کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔
کارفور کی جانب سے ان دو نئے اسٹورز کے قیام کے لئے 1 ارب روپے کی مزید سرمایہ کاری کے بعد اس کی موجودہ کل سرمایہ کاری کا حجم 11 ارب روپے تک پہنچ جائے گا۔ یہ قابل ذکر اقدام ریٹیل انڈسٹری اور پاکستانی معیشت کو فائدہ پہنچانے کے لئے کارفور کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔ اس بات کا ثبوت یہ بھی ہے کہ کارفور پاکستان بھر میں 700 سے زائد سپلائیرز اور پارٹنرز کے ساتھ کام کررہا ہے اور اس میں فروخت ہونے والی 99 فیصد مصنوعات مقامی طور پر حاصل کی جاتی ہیں۔یہ حالیہ سرمایہ کاری صارفین کو رعائیتی اور اعلیٰ معیار کی مصنوعات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ملکی سطح پرصنعتی سپلائی چین کو بھی تقویت دے گی۔
ماجد الفطیم میں کارفور پاکستان کے کنٹری منیجر عمر لودھی نے کہا، ”جیسے ہماری معیشت عالمی وبا کے اثرات سے نکل کر بہتری کی جانب آرہی ہے اور ہمارے دو نئے اسٹورز صارفین کی ایک کثیر تعداد کی خدمت کے لئے تیار ہورہے ہیں اس کے ساتھ ساتھ ہم سینکڑوں گھرانوں کی معاشی معاونت کے لئے بھی سرگرم اورکوشاں ہیں۔ اس عمل سے ہمارے اس عزم کی عکاسی ہوتی ہے جو مقامی معیشت کو کاروبار اور روزگار کے نئے مواقع فراہم کرکے ایک اجتمائی خوشحالی کی طرف گامزن ہے۔“
ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے نے کہا، ”کارفور سے اشتراک ہمارے اس عزم کا ثبوت ہے جس کے تحت ہم ایک جدید سہولیات سے آراستہ دنیا کی تعمیر اور اس میں رہنے والے رہائشیوں کے لئے آسانیاں لانے کے لئے کوشاں ہیں۔“
جوبلی لائف انشورنس کی جانب سے دارالسکون کے جسمانی اور ذہنی طور پر معذور بچوں کے لئے افطار کا اہتمام
پاکستان بھر میں اپنے0 1اسٹورز میں اعلیٰ معیار کی مصنوعات کی خریداری کی سہولت کے ساتھ کارفور اپنے صارفین کو بہتر انداز سے خدمات کی فراہمی کے لئے اپنی کارفور پاکستان ایپ کے ذریعے بھی ڈیلیوری سروس کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ یہ ایپ گوگل پلے اسٹور اور ایپل کے ایپ اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں