ایچ بی ایل اور ایم سی بی بینک نے ریاض میں پاکستانی قونصل خانہ کے تعاون سے RDA مہم " روشن رہو" متعارف کرادی

 ایچ بی ایل   اور  ایم سی بی بینک نے ریاض میں پاکستانی قونصل خانہ کے تعاون سے RDA مہم " روشن رہو" متعارف کرادی

صف اول کے پاکستانی بینکوں HBL  اور  MCB بینک نے ریاض میں پاکستانی قونصل خانہ کے اشتراک سے 23 مارچ کے دن  قونصل خانہ میں منعقدہ یوم پاکستان کی تقریب کے دوران اپنی نئی روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ (RDA)  مہم  "روشن رہو" کو متعارف کرایاہے۔ تصویر میں صوبہ ریاض کے ڈپٹی گورنر محمد بن عبدالرحمان ، سعودی عرب میں اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ جنرل راحیل شریف، اور سعودی عرب میں پاکستانی سفیر امیر خرم راٹھور موجود ہیں۔ 


  • HBL & MCB بینک نے 23 مارچ 2022 کو ریاض میں پاکستانی  قونصل خانہ میں یومِ پاکستان کے حوالے سے منعقد ایک تقریب میں شرکت کی۔ 
  • تقریب میں مہمانِ خصوصی کے طور پر ریاض میں پاکستانی سفیر امیر خرم راٹھور نے شرکت کی۔ 
  • ورچوئل گیسٹ اسپیکرز کے طور پر HBL  کے صدر اور سی ای او محمد اورنگزیب،  اور MCB بینک کے صدر اور سی ای او شعیب ممتاز شریک ہوئے۔


ریاض، 25مارچ 2022:  صف اول کے پاکستانی بینکوں HBL  اور  MCB نے ریاض میں پاکستانی قونصل خانہ کے اشتراک سے 23 مارچ کے دن  قونصل خانہ میں منعقدہ یوم پاکستان کی تقریب کے دوران اپنی نئی روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ (RDA)  مہم  "روشن رہو" کو متعارف کرایا ۔ یہ مہم ریاض اور جدہ میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے حوالے سے مزید آگاہی فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔ یہ ایک ایسا شاندار آغاز ہو گا جس کے تحت بیرونِ مُلک پاکستانی  ملک میں سرمایہ کاری کے لیے ڈیجیٹل طریقے سے اپنے بینک اکاؤنٹ کھلوانے کے اہل ہوں گے اور اس کی بدولت وہ ملک میں ہونے والی بچت اسکیموں اور سرمایہ کاری کے حوالے سے شاندار مواقع سے فائدہ  حاصل کرپائیں گے۔ 

میزان بینک نے ہواوے ٹیکنالوجیزپاکستان کے ساتھ شریعہ کمپلائنٹ سلوشن کی فراہمی کے لئے معاہدہ کر لیا

اس تقریب کے دوران مہمانوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے ملنے والے مواقع کا تفصیل سے ذکر کرنے کے ساتھ ساتھ تمام مہمانانِ گرامی کو روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی اہمیت و افادیت کے بارے میں بتایا گیا، خاص طور پر ملکی ترقی اور خوش حالی کے لئے بیرون ملک پاکستانیوں کے معاشی کردار کے حوالے سے روشنی ڈالی گئی۔ 

شرکاء کو HBL  اور MCB بینک کی " روشن رہو" مہم سے متعلق آگہی فراہم کی گئی اور سعودی عرب میں موجود پاکستانیوں کے لئے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اور اس سے منسلک خدمات پر معلومات پیش کی گئیں،ان خدمات میں 'روشن اپنی کار 'آٹو فنانسنگ اور 'روشن اپنا گھر 'ہوم فناننسنگ سمیت دیگر سہولیات شامل ہیں۔

اسپاٹیفائی کے ایکول پاکستان کی ایمبیسڈر عروج آفتاب کی نیویارک کے ٹائمز اسکوائر کے بل بورڈ پر پذیرائی

 اس تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر ریاض میں پاکستانی سفیر امیر خرم راٹھور شریک ہوئے جبکہ ڈپٹی ہیڈ آف مشن ٹیپو عثمان بھی وہاں موجود تھے ۔ اس موقع پر HBL  کے صدر اور سی ای او محمد اورنگزیب  اور MCB بینک کے صدر اور سی ای او شعیب ممتاز نے شرکاء سے خطاب کیا ۔ ان کے علاوہ تقریب میں پاکستانی پروفیشنل کمیونٹی، دونوں بینکوں کے سینئر حکام ،پاکستانی  سفارتی حکام سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ 

موبی لنک مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ نے مرچنٹس کو قرضوں کے لئے ڈیجیٹل انوینٹری بکنگ کی سہولت فراہم کردی

HBL  کے صدر اور سی ای او محمد اورنگزیب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا، " HBL کو روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ (RDA) سے وابستگی پر فخر ہے ۔ گزشتہ ڈیڑھ سال کے اس روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے سفر میں ہم نے ایک فعال پارٹنر اور قابل ذکر ادارہ کا کردار ادا کیا ہے۔ یہ اکاؤنٹ جو کہ بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے ابتدا میں صرف ایک سرمایہ کاری اکاؤنٹ تھا ، اس کو ہم نے ایک لائیو اسٹائل بینکنگ اکاؤنٹ میں تبدیل ہوتے دیکھا ہے۔اب ہمارے کلائنٹس اپنے RDA      اکاؤنٹ کے ذریعے نہ صرف سرمایہ کاری کرسکتے ہیں بلکہ  فلاحی کاموں میں حصہ  بھی لے سکتے ہیں  اور اپنے لیے گاڑی یا گھر بھی خرید سکتے ہیں۔   HBL کا عزم ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے وژن کو اپنا کر بیرون ملک پاکستانیوں تک رسائی حاصل کرکے ان کو بہترین مصنوعات اور خدمات فراہم کریں ، اور اس طرح ہم سب مل کر پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کرسکیں ۔"

MCB بینک  کے صدر اور سی ای او ، شعیب ممتاز نے بھی اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ، " بیرون ملک پاکستانی ہمیشہ سے پاکستان کے لیے اہم اثاثے کی حیثیت رکھتے ہیں اور ملکی معیشت کے لیےان کی خدمات بطور ترسیلات زر بلاشبہ سراہے جانے کے قابل ہیں، RDA اقدام میں ان کا بھرپور حصہ لینا اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے اور اب تک روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے 3.7 ارب ڈالرز سے زائد کی ترسیلات زر پاکستان بھیجی جاچکی ہیں ۔ MCB  بینک پرامید ہے کہ وہ ملک میں سرمایہ کاری کے مواقع اور جدت انگیز مالیاتی سہولیات تک بیرون ملک پاکستانیوں کو بھرپور رسائی فراہم کرے گا  ۔ "


0/کمنٹس: