کراچی: پاکستان کا صف اول کا فوڈ ڈیلیوری پلیٹ فارم اور ای کامرس کمپنی فوڈ پانڈا نے کراچی میں ایک بڑی تقریب کے دوران اپنا نیا فیچر پانڈا پرو (pandapro) متعارف کرادیا ہے۔ اس تقریب میں پانڈا پرو کو بڑے پیمانے پر باضابطہ متعارف کرایا گیا ہے۔ پانڈا پرو ایک ممبرشپ پروگرام ہے جس میں صارفین قابل ذکر ڈسکاؤنٹ، بہتر خدمات اور اعزازی فوڈ / ڈرنکس تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔
گوگل کی مدد سے پاکستان کی قومی اسمبلی کو ڈیجیٹلائز کردیا گیا ، کاغذ کا استعمال اب کم سے کم ہوگا
اس موقع پر فوڈ پانڈا کے قائم مقام سی ای او، منتقی پراچہ نے کہا، "ہم اپنے صارفین کے ساتھ موجود تعلقات کو طویل المیعاد بنیادوں پر مستحکم کرنے کے لئے پانڈا پرو متعارف کرانے پر نہایت خوش ہیں۔ ہم اپنے صارفین کو فوڈ ڈیلیوری پر خصوصی رعایتوں سے محظوظ کرکے انہیں بہترین خدمات کی فراہمی پر توجہ مرکوز رکھیں گے جبکہ پانڈا پرو کے ذریعے وہ گروسریز اور پک اپ (Pick-Up)پر اضافی ڈسکاؤنٹس سے مستفید ہوسکیں گے۔ "
پانڈا پرو کے صارفین فوڈ پانڈا پر خصوصی رعایت حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ تمام ریسٹورنٹس اور شاپس پر مفت ڈیلیوری سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ وہ منتخب ریسٹورنٹس سے 20 فیصد تک رعایت حاصل کرسکیں گے جبکہ 599 روپے سے زائد والے تمام آرڈرز پر تمام ریسٹورنٹس اور شاپس سے فری ڈیلیوری بھی حاصل کریں گے۔ وہ فوڈ پانڈا پر خصوصی رعایت کے ساتھ اس سہولت سے بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی آگہی مہم کے سلسلے میں خلیجی ممالک میں تقریبات کا اہتمام
اس پروقار تقریب میں فوڈ پانڈا کی انتظامیہ، صارفین، وینڈرز، اہم شخصیات ، ذرائع ابلاغ اور دیگر اہم اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ پروگرام کا اختتام حسان رحیم کی بہترین گلوکاری کے ساتھ ہوا جنہوں نے ملکی میوزک انڈسٹری میں ہلچل مچائی ہوئی ہے۔
ملک بھر میں 20ہزار سے زائد ریسٹورنٹ کے پارٹنرز اورہر ماہ لاکھوں لوگوں کو کھانا منزل مقصود پر پہنچانے کے ساتھ فوڈ پانڈا پاکستان کی سب سے بڑی ای کامرس اور آن لائن فوڈ ڈیلیوری کمپنی ہے۔ فوڈ پانڈا ہزاروں گھریلو شیفس کو اپنے روزگار کی فراہمی کا موقع فراہم کرتا ہے اور جب لوگ ان کا انتخاب کرتے ہیں تو پھر ڈیلیوری رائیڈرز کے لئے آمدن کے مواقع پیدا ہوتے ہیں۔ اس بارے میں مزید معلومات کے حصول کے لئے برائے کرم اس ای میل (press@foodpanda.pk) پر رجوع کریں۔
ایک تبصرہ شائع کریں