پانڈا مارٹ نے فوڈ سیفٹی کو یقینی بنانے سے متعلق HACCP کی عالمی سرٹیفکیشن حاصل کرلی

پانڈا مارٹ نے فوڈ سیفٹی کو یقینی بنانے سے متعلق HACCP کی عالمی سرٹیفکیشن حاصل کرلی


کراچی:  فوڈ پانڈا کے ذیلی ادارے اور آن لائن گروسریز ڈیلیوری سروس پانڈا مارٹ نے ایچ اے سی سی پی (HACCP) پلیٹ فارم / فل فلمنٹ سینٹر سرٹیفکیشن حاصل کرلی ہے۔ اس سرٹیفکیشن میں پانڈا مارٹ پر دستیاب تازہ پھل، سبزیاں، گوشت اور دیگر مصنوعات کی وصولی، پروسیسنگ، پیکنگ اور بعد ازاں انہیں منزل مقصود پر پہنچانے کا احاطہ کیا جاتا ہے۔ 

دبئی ایکسپو 2020میں کشمیر پریمیئر لیگ شوکیس کی تقریبات کا آخری دن ، نائب صدر کے پی ایل وسیم اکرم خاص مہمان

ایچ اے سی سی پی (ہازرڈز اینالسز کریٹکل کنٹرول پوائنٹ) ایک مینجمنٹ نظام ہے جس میں خام سامان، خریداری، دیکھ بھال سے لیکر مینوفیکچرنگ، ڈسٹری بیوشن اور تیار مصنوعات کی کھپت سے متعلق بایولوجیکل، کیمیکل اور فزیکل نقصانات کی روک تھام اور جائزوں کے ذرپانڈا مارٹ نے فوڈ سیفٹی کو یقینی بنانے سے متعلق HACCP کی عالمی سرٹیفکیشن حاصل کرلی

کراچی، 28 مارچ، 2022۔ فوڈ پانڈا کے ذیلی ادارے اور آن لائن گروسریز ڈیلیوری سروس پانڈا مارٹ نے ایچ اے سی سی پی (HACCP) پلیٹ فارم / فل فلمنٹ سینٹر سرٹیفکیشن حاصل کرلی ہے۔ اس سرٹیفکیشن میں پانڈا مارٹ پر دستیاب تازہ پھل، سبزیاں، گوشت اور دیگر مصنوعات کی وصولی، پروسیسنگ، پیکنگ اور بعد ازاں انہیں منزل مقصود پر پہنچانے کا احاطہ کیا جاتا ہے۔ 

دبئی ایکسپو 2020 میں کشمیر پریمیئر لیگ کے شوکیس کا دوسرا دن بھی حیران کن رہا ، مایہ ناز کھلا ڑی ہر شل گبز کی شرکت

ایچ اے سی سی پی (ہازرڈز اینالسز کریٹکل کنٹرول پوائنٹ) ایک مینجمنٹ نظام ہے جس میں خام سامان، خریداری، دیکھ بھال سے لیکر مینوفیکچرنگ، ڈسٹری بیوشن اور تیار مصنوعات کی کھپت سے متعلق بایولوجیکل، کیمیکل اور فزیکل نقصانات کی روک تھام اور جائزوں کے ذریعے فوڈ سیفٹی کو یقینی بنایا جاتا ہے۔ 

پانڈا مارٹ کے پہلے اسٹور نے عالمی سطح پر ٹیسٹنگ، انسپیکشن اور سرٹیفکیشن فراہم کرنے والے عالمی سطح پر مستند ادارہ بیورو ویریٹاس (Bureau Veritas)سے گزشتہ سال نومبر میں چھ ماہ کے طویل پروسس کے بعد ایچ اے سی سی پی (HACCP)سرٹیفکیشن حاصل کی۔ فی الوقت، اسکے متعدد اسٹورز پر سرٹیفکیشن کے حصول کے لئے فوڈ سیفٹی آڈٹس کئے جارہے ہیں۔ اس سرٹیفکیشن کے حصول کے لئے تمام اسٹاف میں فوڈ آئیٹمز کی ہینڈلنگ کے لئے خصوصی تربیت بھی درکار ہوتی ہے۔ 

فوڈ پانڈا میں کیو کامرس اور نیو ورٹیکلز کے ڈائریکٹر، عباد احمد نے بتایا، "ایچ اے سی سی پی (HACCP)سرٹیفکیشن کا حصول ہماری جانب سے اعلیٰ ترین فوڈ سیفٹی کے معیارات برقرار رکھنے کے عزم کا حصہ ہے، اور یہ یقینی بنانا ہے کہ ہمارے صارفین فوڈ آئیٹمز تازہ ترین حالت میں حفظان صحت کے بہترین معیارات کے ساتھ استعمال کریں۔ منٹل کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 84 فیصد سے 86 فیصد افراد گروسریز کی آن لائن خریداری نہیں کرتے کیونکہ انہیں تازہ پھلوں، سبزیوں اور گوشت کے معیار پر اعتماد نہیں ہوتا۔ اس سرٹیفکیشن کے ذریعے ہمارا مقصد یہ ہے کہ پانڈا مارٹ کے اپنے پورے نیٹ ورک میں مستحکم فوڈ سیفٹی کلچر کو پروان چڑھائیں تاکہ کیو کامرس چینل میں ہماری جانب سے فوڈ آئیٹمز کی خریداری پر لوگوں کو اعتماد اور بھروسہ ہو۔ لوگوں کو اس بات کا علم ہونا چاہیئے کہ جن اعلیٰ ترین معیار کی حامل تازہ اشیاء کی وہ خریداری کررہے ہیں، انہیں احتیاط سے منتخب کرکے پیک کیا جاتا ہے اور پھر انہیں صارفین کی دہلیز تک پہنچایا جاتا ہے۔" 

دی بینک آف پنجاب اور اسٹیٹ لائف انشورنس میں بینکاایشورنس اور بینکاتکافل کے معاہدوں پردستخط

فوڈ پانڈا ایپ پر پانڈا مارٹ سے گروسری شاپنگ نہایت باسہولت ہے جس کے اسٹورز میں ہزاروں مصنوعات موجود ہیں۔ صارفین قریب ترین پانڈا اسٹور سے اپنی مطلوبہ اشیاء کا آن لائن آرڈر کرسکتے ہیں اور ان کا آرڈر چاہے ایک آئیٹم پر مشتمل ہو یا پھر پورے مہینے کی گروسری کا سامان ہو، وہ آپکی دہلیز پر آدھے گھنٹے میں پہنچا دیا جاتا ہے۔ پانڈا مارٹ کی خدمات دن میں 20 گھنٹے فعال رہتی ہیں۔ 


یہ خبر انگریزی میں پڑھیں


0/کمنٹس: