اسپاٹیفائی نے خواتین گلوکاروں کے ٹیلنٹ کو فروغ دینے کے لئے EQUALپاکستان متعارف کرادیا

 اسپاٹیفائی نے خواتین گلوکاروں کے ٹیلنٹ کو فروغ دینے کے لئے EQUALپاکستان  متعارف کرادیا


لاہور: خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پاکستانی خواتین تخلیق سازوں کی آواز کو بلند کرنے کے مشن پر مسلسل عمل پیرا ہونے اور انہیں دنیا کے سامنے اپنا ٹیلنٹ پیش کرنے کے لئے ایک بہتر پلیٹ فارم کی فراہمی کا سلسلہ جاری کرتے ہوئے اسپاٹیفائی نے ایکول پاکستان (EQUAL Pakistan) متعارف کرادیا ہے۔ اسپاٹیفائی کا گلوبل میوزک پروگرام ، ایکول پاکستان، اپنے عالمی سطح پر وسائل کے منظم اور باضابطہ استعمال کے ذریعے خواتین تخلیق سازوں کا دائرہ کار بڑھانے اور انکے لئے نئے مواقع کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے۔

ملک میں سرمایہ کاری کے امکانات پر غیر ملکی سرمایہ کارپرامید ہیں۔اوآئی سی سی آئی سروے رپورٹ


ایکول پاکستان ہر ماہ ایمبیسڈر آف دی منتھ (Ambassador of the Month) کو متعارف کرائے گا، انکی میوزک ریلیزز کو سامنے لائے گا اور انکے پرستاروں کو ان کا میوزک آسانی سے تلاش کرنے میں مدد کرے گا ۔ پاکستانی میوزک کی متحرک شخصیت عروج آفتاب مارچ کے مہینے میں پہلی ایکول پاکستان ایمبیسڈر (Ambassador of the Month) بنیں گی۔

 پاکستان کی میوزک انڈسٹری میں عروج آفتاب قابل ذکر انداز سے ہلچل پیدا کررہی ہیں۔ انکے ایک نہیں بلکہ دو گیت گریمی ایوارڈز کے لئے نامزد ہوئے ہیں۔ پہلی نامزدگی 'بیسٹ نیو آرٹسٹ 'اور دوسری 'بیسٹ گلوبل میوزک پرفارمنس 'ہے جو انکے گیت 'محبت' کے لئے ہے۔ مزید برآں، عروج پاکستان کی پہلی آرٹسٹ ہوں گی جو کوچیلا میں اس سال پرفارم کریں گی۔

 ایکول پاکستان کی ایمبسڈر کے طور پر عروج آفتاب نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا، "ایکول پاکستان کی پہلی ایمبیسڈر بننے پر مجھے انتہائی خوشی ہے کیونکہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا منظم پروگرام ہے جس میں پاکستان کی آڈیو انڈسٹری کے اندر خواتین کو ترقی میں مدد ملے گی۔ "

موبی لنک مائیکروفنانس بینک نے لگاتار دوسری بار بھی ڈائیورسٹی اینڈ انکلوژن ایوارڈ اپنے نام کرلیا

 انہوں نے مزید کہا، "اگر میرے اختیار میں ہوتا تو پاکستانی خواتین گلوکاروں کو فروغ دینے کے لئے میں انہیں ساری گگز (Gigs)دے دیتی۔ میوزک انڈسٹری میں کام کرنے والی تمام خواتین انتہائی باصلاحیت ہیں، اس لئے انڈسٹری کو انہیں اپنا آپ منوانے کے لئے موقع فراہم کرنے چاہئیں تاکہ وہ اپنے موجودہ کام میں بہتری لاسکیں اور نئی جدتوں سے روشناس ہوسکیں۔ ہم مردوں کی محض ممکنہ صلاحیتیں بھانپ کر ہی انہیں کام دے دیتے ہیں لیکن خواتین اس معاملے میں اپنے آپ کو منوانے کے لئے مسلسل انتظار میں ہیں۔ میرا خیال ہے کہ یہ طرز عمل تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔"

 مارچ کے مہینے میں اسپاٹیفائی اپنی انتہائی مقبول پلے لسٹس بشمول ہاٹ ہٹس پاکستان (Hot Hits Pakistan)،انگریزی انڈی (Angrezi Indie)،پاکستانی انڈی 101 (Pakistani Indie 101)، اور پاکستانی پاپ (Pakistani Pop)کے کورز پر صف اول کی خواتین گلوکاروں کو شامل کرے گا۔

اسپاٹیفائی پاکستان کی میوزک منیجر، رطابہ یعقوب نے کہا، "جنوبی ایشیاءکی تخلیقی خواتین کو مردانہ برتری والی صنعت میں منفرد چیلنجز کا سامنا ہے، اور اسپاٹیفائی کا ایکول پاکستان خواتین موسیقاروں کو انکی اصناف سے آگے بڑھانے کے لئے غیرمعمولی انداز سے کام کرے گا۔ ہمارے ایکول پاکستان کی پلے لسٹ میں خواتین پروڈیوسرز، موسیقار ، گائک، نغمہ ساز سمیت متعلقہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کو حصہ بنایا جارہا ہے۔ ہمیں اس کا ادراک طویل عرصے سے ہے اور ہم اپنے سامعین کو ہر سطح پر پاکستانی خواتین گلوکاروں کو تلاش کرنے اور انکے گیتوں کی سماعت کے لئے مدعو کرتے ہیں۔"

 انورال خالد سے لیکر فرحین رضا جعفری تک اسپاٹیفائی نے اپنے قیام کے ساتھ ہی خواتین کی آوازوں کو پھیلانے پر توجہ مرکوز رکھی ہے اور نئے پرستاروں کی مزید نئی خواتین گلوکاروں کے میوزک تک پہنچانے کی راہ ہموار کی ہے۔

 

ایکول پاکستان کی خصوصی تفصیلات درج ذیل ہیں:

•        ایکول پاکستان پلے لسٹ: پاکستانی خواتین گلوکاروں کو اس ملک کی فوری دستیاب پلے لسٹ پر بھرپور انداز سے پیش کیا جاتا ہے اور ان باصلاحیت تخلیق سازوں کی مدد کی جاتی ہے۔ اس پلے لسٹ فیچر میں متنوع اصناف سے تعلق رکھنے والی معروف خواتین گلوکارائیں بشمول زہرہ پراچہ، عابدہ پروین، وولی اینڈ دی یوک ، انورال خالد، ماریہ عنیرا اور آمنہ ریاض ہیں۔

•        ایکول ڈیسٹی نیشن: اسپاٹیفائی کے سامعین ملک کی بعض انتہائی باصلاحیت خواتین گلوکاروں کے گیتوں کی سماعت سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں جو انکی پلے لسٹس ایکول پاکستان(EQUAL Pakistan)، ٹاپ لوکل فی میل آرٹسٹس ان پاکستان 2021 (Top Local Female artists in Pakistan 2021)، ویمن آف کوک اسٹوڈیو(Women of Coke Studio)، دس از عابدہ پروین (This is Abida Parveen)اور دس از نور جہاں (This is Noor Jehan)میں شامل ہیں۔

•        ایکول گلوبل پلے لسٹ: دنیا بھر میں خواتین گلوکاروں اور ایکول ایمبیسڈرز کو شامل کرکے یہ پلے لسٹ گیتوں کی سماعت میں بہترین انداز سے سہولت فراہم کرے گی اور ہر ماہ ایکول کلاس کی سطح بڑھے گی۔

•        آرٹسٹ مارکیٹنگ: ہر ماہ ایکول پاکستان ایمبیسڈر آف دی منتھ (Ambassador of the Month) کا اعزاز رکھنے والے اسپاٹیفائی کی ایڈیٹوریل اسپیسز میں آرگینک (Organic)اور آن پلیٹ فارم پروموشن حاصل کریں گے۔ یہ پلیٹ فارم ماڈل گلوکاروں کی اندرون ملک اور بیرون ملک قابل ذکر ترقی کے لئے موثر ثابت ہوچکا ہے۔ عروج آفتاب 23 مارچ کو ایمبیسڈر آف دی منتھ کے طور پر ٹائمز اسکوائر میں بل بورڈ پر قابل ذکر انداز سے جلوہ گر ہوں گی ۔

 اسپاٹیفائی نے سال 2008 میں اپنے قیام کے بعد موسیقی کی سماعت کا انداز ہی تبدیل کردیا ہے۔ ہمارا مقصد یہ ہے کہ ایک ملین سے زیادہ تخلیقی گلوکاروں کو اپنا آرٹ پیش کرنے اور اربوں پرستاروں کو ان سے محظوظ کرنے کا موقع فراہم کرکے انسان کے تخلیقی فن کے امکانات سامنے لائے جائیں۔ آج دنیا کی سب سے مقبول آڈیو اسٹریمنگ سروس پر 82 ملین سے زیادہ گیت ہیں اور 184 ممالک میں 406 ملین سے زیادہ یوزرز کی اسکی کمیونٹی میں شامل ہیں ۔


0/کمنٹس: