مہنگائی نے اتنا بھی دماغ خراب نہیں کیا کہ زرداری، شہباز یا مولانا مسیحا لگنے لگیں: اداکار خالد انعم
کراچی (ویب ڈیسک) اداکار و گلوکار خالد انعم نے کہا ہے کہ وہ بھی عام شہری کی طرح مہنگائی سے بے حد پریشان ہیں۔ ملک میں بڑھتی مہنگائی نے جہاں عام آدمی کا جینا دوبھر کرکے رکھ دیا ہے وہیں آئے روز بڑھتی مہنگائی سے فنکار بھی متاثر ہوئے ہیں۔
پاکستان کے معروف اداکار و گلوکار خالد انعم بھی مہنگائی اور حکومت و اپوزیشن کے درمیان اختلافات کی خبروں سے اکتاگئے ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مہنگائی سے متعلق ایک پوسٹ لکھی ہے۔
خالد انعم نے لکھا
’’مہنگائی نے ان کا دماغ خراب کردیا ہے مگر اتنا بھی نہیں کہ سابق صدر آصف زرداری، سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف یا پھر مولانا فضل الرحمان انہیں مسیحا لگنے لگیں‘‘۔
ایک تبصرہ شائع کریں