ایک گیگا بائٹ فی سیکنڈ!
جی ہاں! آپ نے درست سنا۔ آسان الفاظ میں آپ کی پسندیدہ فلم یا ویڈیو گیم ڈاؤن لوڈ کا بٹن دباتے ہی آپ کے کمپیوٹر پر ڈاؤن لوڈ ہوجائے گی۔ یہ بات ناقابلِ یقین لگتی ہے لیکن شاید اس میں ہمارے گزشتہ تلخ تجربات کا قصور ہے جو ہمیں سست رفتار انٹرنیٹ کی بدولت پیش آئے۔ ہم میں سے کون ہے جس نے یہ دُعا نہیں کہ کاش میری ویڈیو چلتے چلتے رُک نہ جائے یا ہماری آن لائن ویڈیو گیم بیچوں بیچ نہ اٹکے، لیکن ہم سبھی کو کبھی نہ کبھی یہ کوفت اُٹھانا پڑی ہے۔
بہر حال اب یہ سب کچھ ماضی کا حصہ بننے والا ہے کیونکہ پی ٹی سی ایل کی تازہ ترین سروس سے ہم سب کے انٹرنیٹ کا تجربہ یکسر تبدیل ہوجائے گا۔
پاکستان کی قومی ٹیلی کام کیریئر کمپنی، پی ٹی سی ایل اپنے جدید ترین براڈ بینڈ فلیش فائبر کے ذریعے لامحدود ڈاؤن لوڈز اور تیز ترین انٹرنیٹ کے ذریعے انٹرنیٹ کے متعلق ہمارے نظریات اور تجربات کو بدل کر رکھ دینے کے لیے بالکل تیار ہے۔
پی ٹی سی ایل کا فلیش فائبر اس وقت انڈسٹری کا جدید ترین انٹرنیٹ ہے جو لامحدود ڈاؤن لوڈز کے ساتھ ساتھ ایک گیگا بائٹ فی سیکنڈ تک کی برق رفتار اسپیڈ فراہم کرتا ہے۔ فلیش فائبر پر منتقل ہو کر صارفین انٹرنیٹ کے رکنے اور اٹکنے جیسے مسائل سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں۔
پی ٹی سی ایل فلیش فائبر کا نیٹ ورک بہت تیزی سے پورے ملک میں پھیل رہا ہے۔
پی ٹی سی ایل نے حال ہی میں فلیش فائبر کا 1Gbps کا تیز ترین انٹرنیٹ پیکیج متعارف کرادیا ہے۔
پی ٹی سی ایل کا فلیش فائبر کمپنی کی جانب سے پاکستان میں ڈیجیٹلائزیشن کے فروغ کے لیے اُٹھائے گئے جدید ترین اقدامات کا حصہ ہے۔ فلیش فائبر نہ صرف ملک کے ترقی پذیر ڈیجیٹل کاروباری شعبے اور پاکستان کی آن لائن گیمنگ انڈسٹری کی ترقی کو فروغ دے گا بلکہ حکومتِ پاکستان کے ڈیجیٹل پاکستان کے خواب کو بھی حقیقت کا روپ دینے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔
اسلام آباداور لاہور کے انٹرنیٹ صارفین www.ptclflashfiber.com پر لاگ ان ہوکر اپنے متعلقہ علاقوں میں فلیش فائبر کی دستیابی کے متعلق معلومات حاصل کرسکتے ہیں اور اپنا مطلوبہ پیکچ سبسکرائب کرسکتے ہیں۔
ایک تبصرہ شائع کریں