اسلام آباد: حکومت پاکستان نے قومی بچت سکیموں کے منافع میں تبدیلی لائی ہے اور بہبود اور پنشن سرٹیفکیٹ سمیت ریگولر، سپیشل اور ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ کا منافع بڑھا دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نیشنل سیونگز نے مختلف بچت اسکیموں کے منافع میں ترمیم کا اعلان کردیا۔ اسپیشل سیونگ کی شرح منافع ایک فیصد اضافے سے 11 فیصد، ریگولر سیونگ سرٹیفکیٹ کی شرح منافع اعشاریہ 84 فیصد اضافے سے 11 اعشاریہ 4 فیصد، بہبود اور پینشن سرٹیفکیٹ کی شرح منافع اعشاریہ 48 فیصد اضافے سے 12 اعشاریہ 72 فیصد اور ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ کی شرح منافع اعشاریہ 60 فیصد اضافے سے 10 اعشاریہ 92 فیصد کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں