اسپاٹیفائی کے گلوبل میوزک پروگرام ایکول پاکستان (EQUAL Pakistan)کی ایمبیسڈر اور دو بار گریمی ایوارڈ کیلئے نامزد کی گئی پہلی پاکستانی آرٹسٹ،عروج آفتاب،نیویارک سٹی میں واقع ٹائم اسکوائر کے ڈیجیٹل بل بورڈ پر جلوہ گر ہورہی ہیں۔
میرا پاکستان میرا گھرکے ہاؤسنگ لون منصوبے کےتحت اب ایک کروڑ تک قرض کی سہولت میسر ہوگی، تفصیل پڑھیں
ایکول کی بین الاقوامی مہم کے تحت عالمی سطح پر پاکستان کی خواتین آرٹسٹس کی نمائندگی کرنے والی عروج آفتاب کو نیویارک ٹائمز اسکوائر میں ڈیجیٹل بل بورڈ پر ایکول آرٹسٹ آف دی منتھ (EQUAL Artist of the Month) کے طور پر شامل کیا جارہا ہے۔ دنیا کے انتہائی مقبول اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی (Spotify)کا عزم ہے کہ دنیا بھر میں خواتین تخلیق سازوں کو پلیٹ فارم فراہم کرکے انکی شاندار پرفارمنس کو دنیا کے سامنے لائے۔
اس اہم پیش رفت پر عروج آفتاب نے کہا، "ایکول پاکستان کی پہلی ایمبیسڈر بننے پر مجھے انتہائی خوشی ہے کیونکہ اس اپنی نوعیت کے منظم پروگرام کی بدولت پاکستان کی آڈیو انڈسٹری میں کام کرنے والی خواتین کو آگے بڑھنے میں مدد ملے گی۔"
موبی لنک مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ نے مرچنٹس کو قرضوں کے لئے ڈیجیٹل انوینٹری بکنگ کی سہولت فراہم کردی
ملک میں ایکول پاکستان کو متعارف کرانے کے ساتھ اسپاٹیفائی کا مقصد یہ ہے کہ اس پلیٹ فارم کے وسائل کو بروئے کار لاکر پاکستانی خواتین تخلیق سازوں اور گلوکاراؤں کی کامیابی کو سراہا جائے اور عالمی سطح پر پیشہ ورانہ انداز سے ایسی خواتین آرٹسٹس کو نئے مواقع فراہم کئے جائیں۔
ایک تبصرہ شائع کریں