اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کی میزبانی پاکستان کے لیے بڑا اعزاز ہے : ڈاکٹر معید یوسف
اسلام آباد (اے پی پی): مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان کے لیے اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے 48ویں اجلاس 2022 کی میزبانی کرنا بڑا اعزاز ہے۔
بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 48ویں اجلاس نے مسلم دنیا کے لیے اہم امور بشمول اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنا، کشمیر اور فلسطین کے تنازعات کے منصفانہ حل کو یقینی بنانا اور افغانستان کے لئے انسانی امداد کی ضرورت پر اتفاق رائے کی توثیق کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کثیرالجہتی تعاون اور مشغولیت اہم عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں