فوج کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں ہے : ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس

روالپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ فوج کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں،موجودہ سیاسی صورتحال پر مزید تبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ 9 مارچ کو بھارتی حدود سے ایک چیز پاکستان میں داخل ہوئی تھی، جس پر ایئر فورس نے بھارت سے آنے والا فلائنگ اوبجیکٹ کو میاں چنوں میں گرادیا تھا،پاکستان ایئر فورس نے اس چیز کی مکمل مانیٹرنگ کی۔


ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارتی چیز کسی حساس جگہ پر نہیں گری تھی، بھارت کے زیر استعمال ٹیکنالوجی ناقص ہے اور اس پر انہیں مزید کام کرنے کی ضرورت ہے، اڑنے والی چیز گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔




0/کمنٹس: