عدالت نے اسلام آباد میں لڑکا لڑکی کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانے والے عثمان مرزا اور پانچ ملزمان کو عمر قید کی سزا سنادی

 عدالت نے اسلام آباد کی فلیٹ میں لڑکا اور لڑکی کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانے اور بلیک میل کرنے سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے ، فاضل جج نے عثمان مرزا سمیت پانچ ملزمان کو عمر قید کی سزا سنا دی ۔

حکومت پاکستان نے بہبود اور پنشن سرٹیفکیٹ سمیت ریگولر، سپیشل اور ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ کا منافع بڑھا دیا ….

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی سیشن عدالت کے جج عطا ربانی نے کیس کا فیصلہ سنایا ،عدالت نے عثمان مرزا، ادارس قیوم بٹ ، محب خان ، عطاالرحمان اور فرحان شاہین کو عمر قید کی سزا کا حکم سنا دیاہے جبکہ شریک ملزمان عمر بلال اور ریحان کو بری کر دیا گیاہے ۔

عثمان مرزا کیس کا اسپیڈی ٹرائل ساڑھے 5 ماہ میں مکمل ہوا۔اٹھائیس ستمبر 2021 کو مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت 7 ملزمان پر فرد جرم عائد ہوئی تھی۔ چھ جولائی2021 کو ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد کیس شروع ہوا۔


عدالت نے اسلام آباد میں لڑکا لڑکی کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانے والے عثمان مرزا  اور پانچ ملزمان کو عمر قید کی سزا سنادی


0/کمنٹس: