گوگل کی مدد سے پاکستان کی قومی اسمبلی کو ڈیجیٹلائز کردیا گیا ، کاغذ کا استعمال اب کم سے کم ہوگا

 پارلیمنٹ کے کام کی انجام دہی کو بہتر بنانے کے لیے ڈیجیٹلائزیشن وقت کی اہم ضرورت ہے: اسپیکر قومی اسمبلی

 گوگل ورک سپیس کے استعمال سے عوامی نمائندے کے استعداد کار میں اضافہ ہو گا :  اسپیکر قومی اسمبلی 

گوگل کی مدد سے پاکستان کی قومی اسمبلی کو ڈیجیٹلائز کردیا گیا ، کاغذ کا استعمال اب کم سے کم ہوگا


اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے کام کی ڈیجیٹلائزیشن سے اس کی کارکردگی اور پیداواری صلاحیت کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔  انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹلائزیشن سے کاغذ کا کم سے کم استعمال ماحول دوست ہونے کے علاوہ کاغذ کے استعمال پر اٹھنے والے اخراجات کو بھی کم کیا جا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس ڈیجیٹل دور میں رازداری کو یقینی بنانا ایک چیلنج ہے اور اس منصوبے پر اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کو یقینی بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔  ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز پارلیمنٹ ہاؤس میں "گوگل ورک اسپیس کے ایڈوانسڈ پروڈکٹیویٹی اینڈ کولابریشن ٹولز (Re-imagining the National Assembly of Pakistan with Google Workspace’s Advanced Productivity and Collaboration Tools" کے منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی آگہی مہم کے سلسلے میں خلیجی ممالک میں تقریبات کا اہتمام

اسپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان کی پارلیمنٹ خطے کی پہلی پارلیمنٹ ہے جس نے اپنے کام کو ڈیجیٹائز کرنے اور اپنے اراکین کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے گوگل ورک اسپیس کو اپنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے وژن کے مطابق پروجیکٹ "آفس کمیونیکیشن اینڈ پروڈکٹیوٹی سویٹ آف ایپلی کیشنز برائے نیشنل اسمبلی آف پاکستان" کے تحت ڈیجیٹل پاکستان کی جانب مثبت قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ممبران قومی اسمبلی کو اس جدید ترین ٹیکنالوجی اور ٹولز کے استعمال سے ان کے سرکاری کو کام کی انجام دہی میں مدد دے گا۔ اسپیکر قومی اسمبلی، اسد قیصر نے اس منصوبے پر کام کرنے والی  ٹیم کی کاوشوں کو بھی سراہا۔ 

گوگل کی مدد سے پاکستان کی قومی اسمبلی کو ڈیجیٹلائز کردیا گیا ، کاغذ کا استعمال اب کم سے کم ہوگا


مائیکروسافٹ اور ایچ ای سی نے پاکستان کے امیجن کپ 2022 کے فاتحین کا اعلان کر دیا

 گوگل ٹیک ویلی کے سی ای او عمر فاروق نے بتایا کہ قومی اسمبلی میں گوگل ورک اسپیس کی کامیاب نفاذ کے بعد، قومی اسمبلی میں "گوگل ڈے" منایا گیا۔ اس ایونٹ کے دوران، تمام ممبران کے لیے گوگل سپیس کی ایپلیکیشنز کا مظاہرہ کیا گیا تاکہ وہ اپنے روزمرہ کے کاموں کو مزید موثر بنانے کے لیے ان ٹولز کا بہترین فائدہ اٹھانے کے بارے میں آگاہی حاصل کر سکیں۔ سی ای او ٹیک ویلی نے مزید کہا متعدد قومی اور بین الاقوامی ٹیموں نے اجتماعی طور پر اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ پاکستان کی قومی اسمبلی کے زیر استعمال پیداواری ٹولز مکمل طور پر محفوظ اور انکرپٹڈ ہیں۔

 زونگ فور جی اور ٹریکنگ ورلڈ گاڑیوں میں جدید انفوٹینمنٹ سروسز فراہم کریں گے

‏Google Workspace کے بارے بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گوگل ورک سپیس عوام اور تنظیموں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایک جدید اور محفوظ کلاؤڈ کا مقامی حل فراہم کرتا ہے۔  اس کے ٹولز کا مجموعہ صارفین کو کسی بھی وقت کہیں بھی تعاون فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی قومی اسمبلی کے لیے ایک پیکج فراہم کرتا ھے جس میں ای میل، کیلنڈر، میٹ، چیٹ، ڈرائیو، دستاویزات، شیٹس، سلائیڈز، فارمز، سائٹس وغیرہ جیسی ایپلی کیشنز شامل ہیں۔

گوگل ایشیا پیسیفک ریجن کے سربراہ ٹیموتھی پالیونی نے اس موقع پر کہا کہ دنیا بھر میں تین ارب سے زیادہ لوگ گوگل ورک سپیس کو استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم پاکستان کی قومی اسمبلی کے لیے یہ اہم فریضہ سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان جدید ٹولز کے استعمال سے ممبران قومی اسمبلی اپنے حلقہ کے عوام کی بہتر خدمت کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گوگل ورک اسپیس کے استعمال سے روایتی دفتری طریقہ کار کو تبدیل کیا جا سکے گا۔

اس موقع پر بتایا گیا کہ بہت سی ٹیکنالوجی فرموں نے ٹینڈر کے حصول میں حصہ لیا جس میں پاکستان میں گوگل کلاؤڈ کے لیے ایک مقامی پارٹنر Tech Valley نے Google Workspace کے استعمال میں آسان محفوظ اور اختراعی ڈیجیٹل پیداواری اور تعاون کے ٹولز کے ساتھ عوامی ٹینڈر جیتا۔

 بعد ازاں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے پارلیمنٹ ہاؤس اور اس میں سیکیورٹی اور سرویلنس کے لیے قائم کیا گیا سی سی ٹی وی کنٹرول روم کا بھی افتتاح کیا۔


Read this news in English

0/کمنٹس: