آئی پی جی گروپ پاکستان کی جانب سے ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے خلیجی ممالک میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی آگہی مہم کا آغاز
کراچی: صف اول کی اسپورٹس مارکیٹنگ اور انٹرنیشنل ایونٹس کمپنی اور ترسیلات زر کے اقدام سے متعلق تقاریب کرانے والا معروف نام، آئی پی جی گروپ پاکستان بیرون ملک پاکستانیوں کے لئے ملک میں نئی سرمایہ کاریوں کے مواقع کو فروغ دینے کے لئے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ (RDA) مہم کو متعارف کرانے میں سہولت فراہم کررہا ہے۔ اس سلسلے میں بین الاقوامی پلیٹ فارم پر معروف بینکوں کے ساتھ اشتراک کیا گیا ہے۔ آئی پی جی گروپ پاکستان نے حال ہی میں بینک الحبیب کے اشتراک سے مسقط، سلطنت عمان میں ایک تقریب کا انعقاد کیا جبکہ صف اول کے پاکستانی بینکس HBLاور MCBبینک نے ریاض میں پاکستانی قونصلیٹ کے تعاون سے قونصل خانہ میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ آئی پی جی گروپ پاکستان نے 23 مارچ کو پاکستانی قونصل خانہ میں یوم پاکستان کی تقریب میں HBLاور MCBبینک کی 'روشن رہو' RDAمہم کا کامیابی سے افتتاح کیا۔ مسقط اور ریاض میں منعقد ہونے والی دونوں تقاریب میں اعلیٰ حکام، اہم شخصیات اور پروفیشنل پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔
مائیکروسافٹ اور ایچ ای سی نے پاکستان کے امیجن کپ 2022 کے فاتحین کا اعلان کر دیا
اس مہم کا مقصد یہ ہے کہ پاکستان کے صف اول کے بینکوں کے اشتراک سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اس اقدام کو فروغ دیا جائے تاکہ بیرون ملک پاکستانیوں میں ملک کے اندر سرمایہ کاری کے مواقع کی حوصلہ افزائی کی جائے اور جدید ڈیجیٹل بینکنگ سسٹمز سے انہیں باخبر رکھنے کو یقینی بنایا جائے۔
اس حوالے سے آئی پی جی گروپ پاکستان کے سی ای او، جواد غلام رسول نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "ہم RDAکے پیغام اور اسکی معلومات پھیلانے کی اہمیت سے بخوبی واقف ہیں۔ ہم پورے مشرق وسطیٰ، یورپ اور شمالی افریقہ میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ روڈ شوز کے انعقاد کیلئے پرامید ہیں اور پاکستان کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے خواہاں ہیں۔"
زونگ فور جی اور ٹریکنگ ورلڈ گاڑیوں میں جدید انفوٹینمنٹ سروسز فراہم کریں گے
آئی پی جی گروپ پاکستان پراعتماد ہے کہ RDAکی اس مہم کی کامیابی سے نہ صرف سرمایہ کاری سے متعلق معلومات کو فروغ ملے گا اور روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ مستحکم ہوگا بلکہ بیرون ملک سرمایہ کاری کے شعبے میں بھی اسکے اثرات سامنے آئیں گے۔ ان تقاریب کے دوران مہمانوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع کا تفصیل سے ذکر کرنے کے ساتھ ساتھ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی اہمیت و افادیت کے بارے میں بتایا گیا، خاص طور پر ملکی ترقی اور خوش حالی کے لئے بیرون ملک پاکستانیوں کے معاشی کردار کے حوالے سے روشنی ڈالی گئی۔ شرکاء کو آئی پی جی گروپ پاکستان اور منسلک بینکوں کی " روشن رہو" مہم سے متعلق آگہی فراہم کی گئی تاکہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اور اس سے منسلک خدمات سے متعلق آگہی پھیلائی جائے ۔
آئی پی جی گروپ پاکستان اہم مقامات پر RDAمہم کے ساتھ پاکستان کے صف اول کے بینکوں کو سہولیات کی فراہمی میں بہتری لارہا ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر کا سی ڈی سی کا دورہ
اس تقریب میں بینکوں کے سینئر حکام نے شرکت کی جس میں انہیں سرمایہ کاری کے مواقع کے ساتھ ساتھ RDAاقدام سے متعلق تفصیلات، رجسٹریشن کا عمل اور RDA سے منسلک پروڈکٹ کی معلومات کی سہل انداز سے فراہمی شامل ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں