اسلام آباد : پاکستان کے سب سے بڑے ڈیجیٹل بینک، موبی لنک مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ (ایم ایم بی ایل) نے خواتین کی بااختیاری اور معذور افراد کی فعال انداز سے معاشرے میں شمولیت کے لئے اپنے فلیگ شپ پروگرامز بشمول ویمن انسپریشنل نیٹ ورک (WIN)، اور ہم قدم کے ذریعے ڈائیورسٹی اینڈ انکلوژن (ڈی اینڈ آئی) لیڈر کٹیگری میں ایک بار پھر سی ایس آر ایوارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ اس حوالے سے کراچی میں 11 ویں سالانہ بین الاقوامی کاروباری سماجی ذمہ داری کانفرنس و ایوارڈز کی تقریب دی پروفیشنلز نیٹ ورک (TPN)کے زیر اہتمام منعقد ہوئی۔ یہ پاکستان کے پہلے اور واحد رجسٹرڈ سی ایس آر ایوارڈز ہیں جو آئی پی او حکومت پاکستان سے رجسٹرڈ ہیں۔
ایم ایم بی ایل اپنے فلیگ شپ اقدامات ہم قدم اور ویمن انسپریشنل نیٹ ورک (WIN) کے تحت خواتین اور معذور افراد کی راہ میں حائل رکاوٹوں پر قابو پاکر انکی مالی بااختیاری کی رسائی میں تعاون کے ذریعے انہیں خدمات کی فراہمی میں پیش پیش رہتا ہے۔ اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف 2030 سے ہم آہنگی کے ساتھ ساتھ بینک خواتین اور افراد باہم معذوری کو تربیت کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے جس میں انکی ڈیجیٹل اور مالی مہارتوں میں بہتری لانے پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے تاکہ انہیں اپنی پیشہ ورانہ استعداد کار کو مستحکم بنانے میں مدد ملے۔ ان اقدامات سے ایم ایم بی ایل کا عزم ظاہر ہوتا ہے جو نت نئے مواقع کو اختیار کررہا ہے اور پاکستان کے تیزی سے بدلتے بینکاری نظام میں ڈیجیٹل مالیاتی خدمات میں توسیع کے لئے تبدیلی کے عمل کی قیادت کررہا ہے۔
لکی سیمنٹ کمپنی نے گیارہویں سالانہ بین الاقوامی سی ایس آر ایوارڈ میں 4 ایوارڈ جیت لئے
اس ایوارڈ کی وصولی کے موقع پر ایم ایم بی ایل کی چیف پیپل آفیسر، سمیحہ علی زاہد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا، "دی پروفیشنلز نیٹ ورک (TPN) کی جانب سے اعزاز ملنے پر ایم ایم بی ایل کو فخر ہے، یہ اعزاز اسے تنوع اور شمولیت کا عمل تیز کرنے کی کاوشوں پر ملا ہے۔ اس ایوارڈ کے حصول سے ایم ایم بی ایل کی جانب سے اپنے پلیٹ فارم کے ذریعے پسماندہ اور نظرانداز طبقات بشمول خواتین اور افراد باہم معذوری کی ترقی کا عزم ظاہر ہوتا ہے۔ پاکستان کے سب سے بڑے ڈیجیٹل بینک کے طور پر ایم ایم بی ایل ہر شخص کو جدید مالیاتی مصنوعات اور خدمات سے متعارف کرانے کے لئے اپنے عزم کو مزید مستحکم بناتا ہے۔ "
فاطمہ فرٹیلائزر کا ایکسپو 2020دبئی میں پاکستان کی جرات مند خواتین کسانوں کو خراج تحسین
اپنے وسیع پورٹ فولیو کے ذریعے ایم ایم بی ایل آسان رسائی کو اپنی ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات سے یکجا کررہا ہے، ویمن انسپریشنل نیٹ ورک اور ہم قدم پروگرام کے تحت 500 سے زائد خواتین اور 9 سے زائد افراد باہم معذوری کو تربیت فراہم کی جاچکی ہے۔ یہ ایوارڈ بینک کے عزم کی بھی توثیق کرتا ہے جس کے تحت معاشی دائرے میں شمولیت کے لئے افراد کی حوصلہ افزائی کرکے انہیں متنوع اور جامع مالیاتی سہولت فراہم کرتا ہے۔ ایم ایم بی ایل ڈیجیٹل اور ٹیکنالوجی کی طاقت کو بروئے کار لاتے ہوئے معاشرے کے نظرانداز تمام طبقوں کے لئے شمولیت اور بااختیاری کے مواقع بڑھانے کے لئے کوشاں ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں