دی بینک آف پنجاب اور اسٹیٹ لائف انشورنس میں بینکاایشورنس اور بینکاتکافل کے معاہدوں پردستخط

لاہور(نیوز ڈیسک) دی بینک آف پنجاب اور اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان کے مابین بی او پی ہیڈ آفس لاہور میں بینکاایشورنس اور بینکاتکافل کے معاہدوں پر دستخط ہوئے۔ تقریب میں صدر اور سی ای او بی او پی ظفر مسعود ،چیرمین ایس ایل آئی سی شعیب جاویدحسین اور دیگر اعلیٰ عہدداران نے شرکت کی۔دونوں تنظیموں کے مابین بینکاتکافل کے لیے طے پانے والا پہلا اور تاریخ سازمعاہدہ ہے۔ بی اوپی پہلے ہی مختلف روایتی بینکاایشورنس مصنوعات پیش کر رہا ہے، یہ پہلا موقع ہے کہ بی اوپی اسلامک برانچز کے علاوہ روایتی برانچز کی اسلامک ونڈوز سے تکافل کی سہولت فراہم کرے گا۔

عدالت نے اسلام آباد میں لڑکا لڑکی کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانے والے عثمان مرزا اور پانچ ملزمان کو عمر قید کی سزا سنادی

 اسی طور یہ معاہدہ اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے لئے پہلا بینکاتکافل معاہدہ ہے، جب کہ ایس ایل آئی سی فی الحال دوسرے شراکت دار بینکوں کے ساتھ صرف روایتی مصنوعات پیش کر رہا ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے دی بینک آف پنجاب کے صدر اور سی ای او ظفر مسعود نے کہا کہ بی او پی جدید مصنوعات اوربہترین کسٹمرسروس کے ذریعے پورے پاکستان میں صارفین کو عالمی معیار کی مالیاتی خدمات فراہم کرتاہے۔


دی بینک آف پنجاب  اور اسٹیٹ لائف انشورنس میں  بینکاایشورنس اور بینکاتکافل کے معاہدوں پردستخط



0/کمنٹس: