امریکی گلوکارہ مائلی سائرس کے طیارے پرآسمانی بجلی آگری



غیرملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق نامور امریکی گلوکارہ مائلی سائرس کے جہاز و کو دوران پرواز حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں جہاز کو ہنگامی طور پر لینڈ کرانا پڑا،حادثہ جہاز پر آسمانی بجلی گرنے کے باعث پیش آیا،اور جہازکو معمو لی نقصان پہنچا۔رپورٹس کے مطابق مائلی سائرس امریکی ملک پیراگوئے کے دارالحکومت اسونسیون جارہی تھیں کہ اچانک جہاز پر آسمانی بجلی آگری۔

معروف امریکی گلوکارہ مائلی سائرس کے طیارے پر آسمانی بجلی آگری تاہم خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہیں جبکہ جہاز کو معمولی نقصان پہنچا۔

واقع سے گلوکارہ کے مداحوں میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی،مائلی سائرس نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر حادثے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انکا جہاز آسمانی بجلی کی کڑکڑاہٹ میں پھنس گیا تھا تاہم خوش قسمتی سے وہ اور ان اہل خانہ محفوظ ہیں،جہاز میں ان کے دوست ، بینڈ کا عملہ اور خاندان کے افراد سوار تھے۔

واضح رہے کہ ایمرجنسی لینڈنگ کے بعد یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ مائلی سائرس اسونسیون کیلئے دوبارہ کب روزنہ ہوئیں، یا انہوں نے خراب موسم کی وجہ سے اپنا دورہ ملتوی کر دیا۔

0/کمنٹس: