سندھ ٹریفک پولیس کے اشتراک سے فوڈ پانڈا کے رائیڈرز کے لئے روڈ سیفٹی ٹریننگ سیشن کا انعقاد

کراچی:  اپنے رائیڈرز کےتحفظ اور بہبود کو ترجیح دینے کا عزم برقرار رکھتے ہوئے، فوڈ پانڈا نے سندھ ٹریفک پولیس کے اشتراک سے اپنے رائیڈرز کے لیے روڈ سیفٹی آگاہی سیشن کا انعقاد کیا ۔ اس سیشن کی نظامت ڈی ایس پی سعید آرائیں نے کی اور بعدازاں ڈی آئی جی ٹریفک پولیس جناب احمد یار چوہان نےرائیڈرز سے گفتگو کی۔ ڈلیوری رائیڈرز  کو تربیت دینے کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ تمام رائیڈرز ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کریں، اور اپنی اور دیگرتمام ڈرائیوروں اور یہاں تک کہ  سڑکوں  پرپیدل چلنے والوں یا سڑک پار کرنے والوں کی حفاظت کے لیے نہایت ذمہ داری اور احتیاط سے موٹر سائیکلیں چلائیں ۔ 

سندھ ٹریفک پولیس کے اشتراک سے فوڈ پانڈا کے رائیڈرز کے لئے روڈ سیفٹی ٹریننگ سیشن کا انعقاد


اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، فوڈ پانڈا پاکستان کے عبوری سی ای او، منتقا پراچہ نے کہا کہ ڈیلیوری رائیڈرز کا بیشتر وقت  سڑکوں پر  گزرتا ہے ، اس لئے یہ انتہائی ضروری ہے کہ انہیں ڈرائیونگ کے محفوظ طریقوں پر مناسب طریقے سے رہنمائی فراہم کی جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ فوڈ پانڈا کا خیال ہے کہ سڑکوں پر پیش آنے والے حادثات کو مکمل طور پر روکا جا سکتا ہے، یہ اور اسی طرح کے دوسرے سیشنز منعقد کیے جا ئیں گے کیونکہ کمپنی اپنے ڈیلیوری رائیڈرز کی رہنمائی کےلئے اپنی ذمہ داری سے آگاہ ہے۔

میزان بینک نے موبائل پر مبنی کنٹیکٹ لیس ادائیگیوں کی سروس 'میزان موبائل ٹیپ اینڈ گو' متعارف کرادی

کراچی ٹریفک پولیس (کے ٹی پی) کی ایک رپورٹ کے مطابق سال 2021 میں سڑک پر پیش آنے والے حادثات کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔اس رپورٹ میں حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کی وجوہات پر روشنی ڈالی گئی جن کے مطابق بے ہنگم ٹریفک، بڑی تعداد میں ناتجربہ کار ڈرائیورز، جن میں خاص طور پر نوعمر افراد اور دن کے وقت سڑکوں پر بھاری ٹریفک اہم وجوہ رہیں ۔ تقابلی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ سڑک پر پیش آنے والے حادثات میں مرنے والوں کی تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں 43 فیصد بڑھ گئی ہے  جبکہ شدید زخمیوں کی شرح میں بھی  109 فیصد اضافہ ہوا۔ رپورٹ میں یہ بھی انکشاف سامنے آیا کہ حادثات میں کار چلانے والوں کے مقابلے میں زیادہ  ترموٹر سائیکل سوار جان کی بازی ہار  گئے۔

اسپاٹیفائی نے خواتین گلوکاروں کے ٹیلنٹ کو فروغ دینے کے لئے EQUALپاکستان متعارف کرادیا

اسی طرح  کا پہلا سیشن فوڈ پانڈا نے لاہور میں منعقد  کیا اور اب کراچی میں اپنے ڈیلیوری رائیڈرز کو محفوظ ڈرائیونگ کی تربیت فراہم کرنے کے لیےسیشن کا اہتمام کیا ہے۔ یہ  وقت کی ضرورت ہے اور دوسرے اداروں کو بھی اس کی پیروی کرنے کی ضرورت ہے۔

اس ٹریننگ سیشن کے اختتام پر موجود رائیڈرز میں ہیلمٹ بھی تقسیم کیے گئے۔


0/کمنٹس: