موبی لنک مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ نے مرچنٹس کو قرضوں کے لئے ڈیجیٹل انوینٹری بکنگ کی سہولت فراہم کردی

موبی لنک مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ نے مرچنٹس کو قرضوں کے لئے ڈیجیٹل انوینٹری بکنگ کی سہولت فراہم کردی


اسلام آباد:  پاکستان کے سب سے بڑے ڈیجیٹل بینک، موبی لنک مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ (ایم ایم بی ایل) اپنے ڈسٹری بیوٹر کے ذریعے پاکستانی تاجروں اور مرچنٹس کے لئے کریڈٹ پر انوینٹری بکنگ کی اجازت فراہم کرکے بے مثال انداز سے تبدیلی کا آغاز کررہا ہے۔ اس حوالے سے ڈیجیٹل قرضے فراہم کرنے والے فن ٹیک ادارے عدلفی (AdalFi) کے اشتراک سے ایم ایم بی ایل مکمل طور پر اپنے کاروباری صارفین کے بینکنگ استعمال بالخصوص چھوٹے اور درمیانی کاروباری اداروں کے حجم کو کئی گنا بڑھانے کے لئے مکمل طور پر ڈیجیٹائز کرنے کے لئے خصوصی آفر متعارف کرا رہا ہے۔    

ٹیکنو موبائل نے کا بہترین فیچرز والا اینڈرائیڈ فون اسپارک 8 سی متعارف

ایم ایم بی ایل پہلا اور واحد مائیکروفنانس ادارہ ہے جو کریڈٹ اسکورنگ کی بنیاد پر مرچنٹ کو قرضے کے لین دین کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ ایم ایم بی ایل کے ڈیجیٹل برانڈ۔ دوست(DOST)۔ کے تحت ڈسٹری بیوٹرز اور مرچنٹس کے اندراج کے لئے ریٹیلرز ایم ایم بی ایل کے بلاتعطل ڈیجیٹل بینکنگ نظام کے زیر اہتمام کم لاگت اور باسہولت فنانسنگ کے ذریعے انوینٹری بکنگ کراسکتے ہیں۔ اسکی بدولت مرچنٹس اپنا کاروبار بڑھا سکتے ہیں، اور کاؤنٹر / برانچز پر یا انٹر بینک فنڈ ٹرانسفر (آئی بی ایف ٹی) کے ذریعے ادائیگی کے آپشنز اور نوٹیفکیشنز کے ذریعے سہولت حاصل کرسکتے ہیں۔ اس پروڈکٹ کی مزید معلومات کے لئے اس لنک (https://mobilinkbank.com/digital-banking/Dost-tajir) کو وزٹ کریں۔ 

ای کامرس میں ڈلیوری رائیڈرز کی بڑھتی ہوئی اہمیت

ایم ایم بی ایل کے چیف فنانس اینڈ ڈیجیٹل آفیسر، سردار محمد ابوبکر نے کہا، "ایم ایس ایم ایز (MSMEs)ملکی معاشی خوشحالی لانے کیلئے اہم کردار ادا کررہی ہیں اور ملک کی پائیدار ترقی کے لئے سازگار ماحول پیدا کررہی ہیں۔ ہم ڈیجیٹل اور مالیاتی ٹیکنالوجی کے استعمال میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں تاکہ چھوٹے و درمیانی کاروباری ادارے مکمل استعداد کے ساتھ کام کرکے نچلی سطح پر سماجی و معاشی ترقی کے عمل کو تیز بنائیں۔ عالمی وبا کے دوران ترقی کے رجحانات سے واضح ہوتا ہے کہ ایم ایس ایم ای کا ڈیجیٹل ماڈل ترقی کررہا ہے اور ہمارا حالیہ اقدام پائیدار انداز سے تیار کیا گیا ہے جس میں ترقی کے رجحانات میں مزید تیزی متوقع ہے۔ "

عدلفی کے سی ای او، سلمان اختر نے کہا، "ایم ایم بی ایل کے ساتھ اشتراک پر ہم خوش ہیں جس کی بدولت ایم ایس ایم ایزکو بروقت قرضوں کی فراہمی ممکن ہوسکے گی۔ ہمارا ڈیجیٹل لینڈنگ پلیٹ فارم بینکوں کو مکمل طور پر ایم ایس ایم ای کے کریڈٹ اسکور کا ڈیجیٹل طریقے سے اہل بناتا ہے اور قرضے کی رسائی فراہم کرتا ہے۔ یہ ان متعدد قرضے کی مصنوعات میں سے پہلی پروڈکٹ ہے جسے ہم ایم ایم بی ایل کے اشتراک سے متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔" 

فلیش فائبر، ایک گیگا بائیٹ فی سیکنڈ- انٹرنیٹ صارفین کے تجربات کو بدل کر رکھ دے گا

ایم ایم بی ایل ملک بھر میں چھوٹے و درمیانی کاروباری اداروں کی ترقی میں معاونت کے لئے ڈیجیٹل اور مالیاتی ٹیکنالوجی سے فائدہ پہنچانے کا بے مثال ریکارڈ رکھتا ہے۔ پاکستان کے دور دراز علاقوں میں کاروباری طور پر فعال ہونے کے ساتھ ساتھ بینک خواتین کے زیر قیادت کاروباری اداروں کی ترقی میں تیزی لانے پر خصوصی توجہ دیتا ہے۔ بینک مقامی لوگوں میں ترقی کی سوچ کے ذریعے ملک بھر میں معاشی ترقی کے لئے اپنے وسیع و عریض ڈیجیٹل مالیاتی نظام کی وجہ سے معروف ہے۔

0/کمنٹس: