میزان بینک نے موبائل پر مبنی کنٹیکٹ لیس ادائیگیوں کی سروس 'میزان موبائل ٹیپ اینڈ گو' متعارف کرادی

کراچی: پاکستان کے پہلے اور سب سے بڑے اسلامی بینک نے اپنی موبائل بینکنگ ایپ کے ذریعے صارفین کیلئے موبائل پر مبنی کنٹیکٹ لیس ادائیگیوں کی سروس متعارف کرادی ہے۔'میزان موبائل ٹیپ اینڈ گو'  نیئر فیلڈ کمیونیکیشن  (NFC)ٹیکنالوجی کی بنیادپر سروس ہے جس سے صارفین مرچنٹ آؤٹ لیٹس کی پوائنٹ آف سیلز (POS)مشینوں پر اینڈرائیڈ سمارٹ فونزپر ٹیپ کے ذریعے ادائیگی کرسکتے ہیں۔ 

میزان بینک نے موبائل پر مبنی کنٹیکٹ لیس ادائیگیوں کی سروس 'میزان موبائل ٹیپ اینڈ گو'  متعارف کرادی


 اس وقت دستیاب ادائیگیوں کے محفوظ طریقوں میں سے ایک موبائل پر مبنی کنٹیکٹ لیس ادائیگیوں کا طریقہ ہے۔ اس میں ٹوکنائزیشن ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جاتاہے جس کی وجہ سے ادائیگی کے وقت کارڈ نمبر ظاہر نہیں کیاجاتا۔ اس کے علاوہ فون کو کارڈادائیگی مشین (POS)پر انلاک کرنے کی ضرورت ہوتی ہے جوکہ فزیکل کارڈ کے ذریعے ادائیگی کرتے وقت پن (PIN)درج کرنے جیساہے۔ 

اسپاٹیفائی نے خواتین گلوکاروں کے ٹیلنٹ کو فروغ دینے کے لئے EQUALپاکستان متعارف کرادیا

مکمل طورپر محفوظ ہونے کے علاوہ موبائل پر مبنی کنٹیکٹ لیس ادائیگیاں آج دستیاب کسی بھی دوسرے ادائیگیوں کے طریقے کے مقابلے میں تیز ترین ادائیگیوں کا طریقہ ہے۔ صارفین میزان موبائل ایپ کے ذریعے اپنے ڈیبیٹ کارڈ زکا ڈیجیٹل ورژن بناسکتے ہیں اور پھرادائیگیوں کیلئے این ایف سی فیچر کاا ستعمال کرتے ہوئے اپنے سمارٹ فون کو ٹیپ کرسکتے ہیں۔ اس سسٹم کے تحت ادائیگیوں کیلئے ڈیبیٹ کارڈ ساتھ رکھنے کی ضروررت نہیں ہے۔ 

موبی لنک مائیکروفنانس بینک نے لگاتار دوسری بار بھی ڈائیورسٹی اینڈ انکلوژن ایوارڈ اپنے نام کرلیا

میزان بینک کے ہیڈ آف الٹرنیٹ ڈسٹری بیوشن چینلز شارق مبین نے اپنے بیان میں کہاکہ ملک میں کنٹیکٹ لیس کارڈز متعار کرانے میں میزان بینک کا اہم کردار ہے۔ میزان ٹیپ اینڈ گو متعارف کراکر میزان بینک نے ڈیجیٹل ادائیگیوں میں کلیدی پلیئر کے طورپر اپنی پوزیشن کو مزید مضبوط بنایاہے۔ ہم ہمیشہ اپنے صارفین کے ادائیگیوں کے تجربے کو بہتر بنانے کیلئے جدید ترین گلوبل انوویشنزمتعارف کراتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کوویڈ 19کی وبا کی وجہ سے کنٹیکٹ لیس ادائیگیوں کی اہمیت بڑھ گئی ہے اورہم اپنے صارفین کو ادائیگیوں کے محفوظ طریقے استعمال کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔


یہ خبر انگریزی میں پڑھیں


0/کمنٹس: