اسپاٹیفائی کے پاکستان میں ایک سال مکمل ، اپلی کیشن نے میوزک کے مقامی رجحانات کی دلچسپ تفصیلات سامنے لے آئی

 اسپاٹیفائی کے   پاکستان میں ایک سال مکمل ،  اپلی کیشن نے میوزک کے مقامی رجحانات کی دلچسپ تفصیلات سامنے لے آئی

پاکستان میں سب سے زیادہ اسٹریمنگ والے ٹاپ تھری گانوں میں عا صم اظہر اور فاطمہ سلطان کا 'غلط فہمی' ،اور ینگ اسٹنررز کے 'گمان ' اور'افسانے ' شامل ہیں

اسپاٹیفائی کے   پاکستان میں ایک سال مکمل ،  اپلی کیشن نے میوزک کے مقامی رجحانات کی دلچسپ تفصیلات سامنے لے آئی


کراچی:  دنیا کی سب سے مشہور آڈیو اسٹریمنگ سبسکرپشن سروس ، اسپاٹیفائی پاکستان میں اپنے پاکستانی سامعین کو ایسا پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے جہاں وہ ملکی اور غیر ملکی گلوکاروں کو باآسانی تلاش کرسکتے ہیں اور انکے گیتوں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ اسٹریمنگ سروس کے ساتھ عالمی اور مقامی میوزک سے زیادہ سے زیادہ جڑنے کی بدولت پاکستا نی سا معین کی تعداد میں بھی اضا فہ ہورہا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں :  میزان بینک نے وزیرِ اعظم کامیاب جوان۔یوتھ انٹرپنیورشپ اسکیم کے تحت ایک ارب روپے کی فنانسنگ فراہم کردی

پاکستان کے شائقینِ ِموسیقی میں اسپاٹیفائی کا استعمال بڑھ رہا ہے۔ وہ یہ پلیٹ فار م زیادہ استعمال کرکے گانوں کے وسیع خزانے سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ اس پلیٹ فارم پر اپنے آغاز سے ہی گلوکاروں کی اوسط تعداد فی یوزر 60 فیصد تک بڑھ گئی ہے ۔ اسپاٹیفائی کے یوزرز میں وسیع اقسام کے مواد کی طلب بڑھتی جارہی ہے جس کا اظہار انکی دلچسپ پلے لسٹ کی سرچ سے سامنے آتا ہے جن میں انگلش، اردو، دیسی، بالی ووڈ، کوک اسٹوڈیو، اور پنجابی جیسے الفاظ شامل ہیں۔ 

پاکستان میں موسیقی کے شائقین ملکی و بین الاقوامی گلوکاروں سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔مقامی سپر اسٹارز عاطف اسلم، طلحہ انجم اور طلحہ یونس سمیت بیرون ملک کے گلوکار جیسے ارجیت سنگھ، بی ٹی ایس اور دی ویک اینڈ سال بھر مقبول رہے۔ پاکستان کی فہرست میں یہ گلوکارٹاپ ٹین انتہائی اسٹریمنگ والے گلوکاروں میں شامل ہیں۔ 

اسپاٹیفائی کے   پاکستان میں ایک سال مکمل ،  اپلی کیشن نے میوزک کے مقامی رجحانات کی دلچسپ تفصیلات سامنے لے آئی


اسپاٹیفائی اسی ایک سال کے عرصے کے دوران پاکستان میں سب سے زیادہ اسٹریمنگ والے ٹاپ ٹین گیتوں کو بھی سامنے لایا ہے۔ اس فہرست میں کنگ کا گیت 'تو آکے دیکھ لے' سرفہرست رہا جبکہ جسٹن بیبر اور دی کڈ لاروئی کا 'اسٹے' اور بی ٹی ایس کا 'بٹر'چوتھے اور چھٹے نمبر پر بالترتیب رہے۔ عاصم اظہر اور زینب فاطمہ سلطان کا گیت 'غلط فہمی' اسٹریمنگ میں تیسرے نمبر پر رہا۔ 

ینگ اسٹنرز (Young Stunners) نے گزشتہ سال پاکستانی شائقین پر گہرے اثرات مرتب کئے اور سب سے زیادہ اسٹریمنگ والے ٹاپ ٹین گیتوں میں انکے دو گیتوں نے اپنی جگہ بنائی جن میں 'گمان' اسٹریمنگ میں پانچویں اور 'افسانے' نویں نمبر پر رہا۔ 

یہ بھی پڑھیں :  رئیل می نے کم لاگت کا جدید ترین خصوصیات سے مزین نیا اسمارٹ فون 9iمتعارف کرادیا؎

جب پاکستانی پرستاروں کی مقامی گلوکاروں سے وابستگی کی بات ہو تو عاطف اسلم سب سے زیادہ اسٹریمنگ والے گلوکار رہے جن کے بعد ینگ اسٹنر کی ریپ جوڑی طلحہ انجم اور طلحہ یونس رہے۔ مقامی اسٹریمنگ والا ٹاپ گیت 'غلط فہمی' رہا جسے عاصم اظہر اور زینب فاطمہ سلطان نے مشترکہ طور پر گایا۔ 

مقامی ہپ ہاپ اور انڈی اصناف کی مقبولیت

پاکستان کے سب سے زیادہ اسٹریمنگ والے 10 گیتوں میں سے آٹھ گیت انہی مقامی ہپ ہاپ اور انڈی اصناف کے ہیں جس سے واضح ہوتا ہے کہ اسپاٹیفائی ان اصناف کے ذریعے سب سے زیادہ اپنے سامعین کو جوڑ رہا ہے۔ مقامی ٹاپ ٹین فہرست میں حسن رحیم اپنے تین گیت 'ایسے کیسے' ، 'آرزو' اور 'جونا' کے ساتھ نمایاں ہیں۔اسی طرح، ینگ اسٹنرز کے اسی کٹیگری میں پانچ گیت ہیں جن میں عاصم اظہر کے ساتھ 'یاد ' اور ریپ ڈیمن کے ساتھ 'ڈونٹ مائنڈ' شامل ہیں۔ 

پاکستانی سامعین کے لئے ذاتی نوعیت کی میوزک 

پاکستانی شائقینِ موسیقی دوستوں اور پیاروں سے اپنی پلے لسٹ شیئر کرنے کے لئے اسے خود تخلیق کررہے ہیں۔ اسپاٹیفائی کے مطابق مقامی سامعین نے اسپاٹیفائی پر 1.9 ملین پلے لسٹس تخلیق کیں۔ پاکستان میں اسپاٹیفائی پر میوزک کے حوالے سے سب سے اچھا دن 5 فروری 2022 رہا جس میں کوک اسٹوڈیو کے بہترین مقبول گیت 'پسوڑی' کا بڑا کردار ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں : فاطمہ گروپ نے دبئی ایکسپو میں دو عالمی زرعی کمپنیوں کے ساتھ ایک ارب ڈالر کے اشتراک کا اعلان

یادوں میں لے جانے والے گیت 

 اسپاٹیفائی نے انکشاف کیا کہ پاکستانی سامعین کا اسٹریمنگ ڈیٹا مقامی تیار شدہ پلے لسٹس سے متعلق ہے۔ میوزک کے پرستاروں میں ناسٹیلجیا کی تین پلے لسٹس مقبولیت حاصل کررہی ہیں جن میں آل ٹائم پاکستانی ہٹس(All Time Pakistani Hits)، آل آؤٹ 2010 (All Out 2010s)، اور پاکستانی 10 ایس ہٹ (Pakistani 10s Hits)اولین ٹاپ ٹین فہرست میں قابل ذکر ہیں۔ 

اسپاٹیفائی نے سال 2008 میں اپنے قیام کے بعد موسیقی کی سماعت کا انداز ہی تبدیل کردیا ہے۔ ہمارا مقصد یہ ہے کہ ایک ملین سے زیادہ تخلیقی گلوکاروں کو اپنا آرٹ پیش کرنے اور اربوں پرستاروں کو ان سے محظوظ کرنے کا موقع فراہم کرکے انسان کے تخلیقی فن کے امکانات سامنے لائے جائیں۔ آج دنیا کی سب سے مقبول آڈیو اسٹریمنگ سروس پر 82 ملین سے زیادہ گیت ہیں اور 184 ممالک میں 406 ملین سے زیادہ یوزرز کی اسکی کمیونٹی میں شامل ہیں ۔ 


یہ خبر انگریزی میں پڑھیں


0/کمنٹس: