اداکارہ سجل علی موبائل فون کمپنی رئیل می کے 9 سیریز کی برانڈ ایمبیسڈر بن گئی
پاکستانی فلم اور ٹیلی ویژن اسٹار سجل علی ٹیکنالوجی کمپنی رئیل می (realme) کی اپنی نئی نائن سیریز کی برانڈ ایمبسڈر بن گئی ہے۔ یہ سجل علی کی جانب سے کسی بھی اسمارٹ فون برانڈ کے ساتھ پہلا اشتراک ہے۔
رئیل می کا سجل علی کے ساتھ اشتراک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب رئیل می کے ڈیزائن اسٹوڈیو کا ڈینش فیشن برانڈ ہیلیوٹ ایمل کے سے شراکت داری ہوئی ۔ اس فیشن برانڈ نے پیرس فیشن ویک میں رئیل می 9 پرو پلس کے لئے منفرد نوعیت کا چرمی ڈیزائن کا کور تیار کیا ہے۔
چترال میں مائن اینڈ منرل بلاکس کی دوبارہ بحالی کے خلاف لیز ہولڈرز سراپا احتجاج
رئیل می سال 2018 میں اپنی آمد کے ساتھ ہی ایک قابل ذکر ٹیکنالوجی ادارہ بن گیا ہے۔ اسکی حیران کن وسیع اقسام کی مصنوعات نے ٹیکنالوجی کے شائقین میں اپنی ساکھ بنالی ہے۔ رئیل می کی ہر نمبر سریز کی کامیابی کے ساتھ صارفین کم سے کم قیمت میں جدت انگیز ٹیکنالوجی سے تیزی سے رسائی حاصل کر رہی ہے ۔ اسکی بہترین پرفارمنس کا عزم اس قدر نمایاں ہے کہ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں سجل علی کی جانب سے اسے قابل ذکر انداز سے پیش کیا جاتا ہے۔
انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں سجل علی نے مزاحیہ ڈرامہ 'نادانیاں 'سے اپنے ایکٹنگ کیرئیر کا آغاز کیا اور اسکے بعد کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ وہ روایتی، انٹرٹینمنٹ اور مزاحیہ کردار ادا کرچکی ہیں۔
سال 2016 میں وہ فلم زندگی کتنی حسین ہے میں شامل ہوکر سلور اسکرین پر جلوہ گر ہوئیں۔
وہ پاکستانی فلم اور ٹیلی ویژن میں اپنی غیرمعمولی خدمات پر دی ڈسٹنکٹو انٹرنیشنل عرب فیسٹولز ایوارڈز (ڈی آئی اے ایف اے) میں انٹرنیشنل آئیکن ایوارڈ جیت چکی ہیں۔
سجل علی رئیل می کی 9 سیریز کے لئے برانڈ ایمبسڈر کے طور پر بہترین انداز سے موزوں اترتی ہیں۔ رئیل می کا عزم ہے کہ ٹیکنالوجی کے تحفے عام کیا جائے تاکہ معیار پر کسی سمجھوتے کے بغیر کم پیسوں میں عام صارف کی زندگیوں کو بااختیار بنایا جائے۔
ایک تبصرہ شائع کریں