چین کی موبائل بنانے والی کمپنی ٹیکنو نے حال ہی میں بہترین فیچرز کا حامل متوسط رینج کا اینڈرائیڈ فون سپارک 8 سی متعارف کروادیا ہے جو پاکستان کی تمام مارکیٹوں میں دستیاب ہے۔ ٹیکنو کی جانب سے اپنی مقبول ترین اسپارک سیریز میں ایک اور جدید اسمارٹ فون کا اضافہ کرتے ہوئے اسپارک 8 سی کو متعارف کرا دیا ہے۔
اسپارک سیریز کو پاکستانی مارکیٹ میں خاصی مقبولیت حاصل ہے اور اسپارک 8 سی بھی اپنی طرز کا ایک شاندار اسمارٹ فون ہے۔ اسپارک 8 سی میں جدید ڈیزائن کو مزید دلکش انداز سے مزین کیا گیاہے۔ اس کے ساتھ ساتھ 90 ہرٹز کا ڈسپلے اور 5 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری بھی شامل ہے۔ ٹیکنالوجی کو بہترین انداز میں بروئے کار لاتے ہوئے اس کی ریم میں 3 جی بی تک کا اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ اسپارک 8 سی چار دلکش رنگوں میں دستیاب ہے، جبکہ اسے 3 جی بی ریم کے ساتھ 64 جی بی میموری اور 4 جی بی ریم کے ساتھ 128 جی بی میموری کی اقسام میں متعارف کرایا گیا ہے۔
خصوصیات:
ڈول سم |
سمز |
آئی پی ایس ، ایل سی ڈی۔ 90 میگا ہرٹز، 6.6
انچ، 720 – 1612 پکسلز |
ڈسپلے
|
انڈرائیڈ 11 (گو ایڈیشن) اچ
آئی او ایس 7.6 |
آپریٹنگ
سسٹم |
کارڈ سلوٹ کے علاوہ 64 جی بی 2 جی بی ریم ،
64 جی بی 3 جی بی ریم، 64 جی بی 4 جی بی ریم |
میموری
|
مین کیمرا 13 میگا پکسل، سیلفی کیمرا 8 ایم
پی |
کیمرے |
|
|
3 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج والا اسمارٹ فون 19499 اور 4 جی بی ریم کے ساتھ 128 جی بی میموری والا اسمارٹ فون 23999 روپے کی قیمت میں دستیاب ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں