عمان میں 7 پاکستانی کان کن جان بحق ہوگئے ہیں، حادثہ ابری شہر میں پیش آیا ہے

عمان کے شہر ابری میں پیش آنے والے المناک کان کے حادثے میں کم از کم سات پاکستانی کان کن جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ ایکسپریس ٹریبیون نے رپورٹ کیا کہ چار دیگر کارکن لاپتہ ہیں۔

یہ حادثہ مبینہ طور پر سنگ مرمر کی کان پر چٹان کے کھسکنے کے بعد پیش آیا،  حادثے میں سرکنے والے چٹان نے 7 کان کنوں کو کچل دیا اور ممکنہ طور پر  کچھ افراد لاپتہ  ہیں جو ملبے کے نیچے آگئے ہوں۔ اس واقعے میں ایک اور پاکستانی زخمی ہوا اور اس وقت زیر علاج ہے۔

مسقط میں پاکستانی سفارت خانے نے کہا کہ وہ لاپتہ کان کنوں کی تلاش اور ریسکیو آپریشن کے لیے عمانی حکام کے ساتھ قریبی رابطہ کر رہے ہیں۔ حکام نے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے لیے بھاری مشینری، جدید ترین کیمرے اور سونگھنے والے کتوں کو تعینات کر دیا ہے۔

سفارتخانے کے دو افسران نے آبری کا دورہ کیا اور متاثرہ خاندانوں اور کارکنوں سے ملاقات کی۔ سفارت خانے نے مکمل تعاون کی پیشکش کی اور اس بات کو یقینی بنایا کہ متعلقہ رسمی کارروائیوں کی تکمیل کے بعد لاشوں کو جلد از جلد پاکستان واپس بھیج دیا جائے گا۔


عمان میں 7 پاکستانی کان کن جان بحق ہوگئے ہیں، حادثہ ابری شہر میں پیش آیا ہے


0/کمنٹس: