پی ٹی اے نے یوفون 4Gکو پاکستان کا بہترین وائس اور ڈیٹا نیٹ ورک قرار دے دیا

پی ٹی اے نے یوفون 4Gکو پاکستان کا بہترین وائس اور ڈیٹا نیٹ ورک قرار دے دیا


اسلام آباد : پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی ’موبائل نیٹ ورکس بنچ مارک رپور ٹ2022‘ نے یوفون 4Gکو پاکستان کا نمبر 1وائس اور ڈیٹا نیٹ ورک قرارد دیا ہے۔ پی ٹی اے نے ملک بھر میں موبائل کمپنیوں کی سروس کا معیار جانچنے کے لیے نیٹ ورک پرفارمنس طریقے کا استعمال کیا۔ اس یورپین ٹیلی کمیونی کیشنز اسٹینڈرڈز انسٹی ٹیوٹ (ای ٹی ایس آئی) کی جانب سے توثیق شدہ طریقے میں ریگولیٹر اداروں کو یہ سہولت حاصل ہوتی ہے کہ وہ صارفین کے سیمولیٹڈ وائس، ڈیٹا اور ایس ایم ایس کے استعمال کے رجحانات کی خود کار آزمائش کے ذریعے نیٹ ورک کی کارکردگی کا جائزہ لے سکیں۔ 

فاطمہ فرٹیلائزر کا ایکسپو 2020دبئی میں پاکستان کی جرات مند خواتین کسانوں کو خراج تحسین

پی ٹی اے کی رپورٹ سے یوفون 4Gکے اپنے صارفین کو اعلی ترین معیار کی ٹیلی کام خدمات فراہم کرنے کے دیرینہ عزم کی توثیق ہوتی ہے۔کمپنی نے پی ٹی اے کی ملکی سطح پر کرائی گئی بنچ مارکنگ مہم میں پہلا نمبر حاصل کیا جس میں اس کی کال اور انٹرنیٹ سہولیات نے کل آٹھ سو میں سے مجموعی طور پر انڈسٹر ی میں سب سے زیادہ چھے سو چونتیس نمبر حاصل کیے۔  پی ٹی اے کے اس جائزے میں موبائل نیٹ ورکس کے معیار کے تعین کے لئے تمام وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں، چار قصبہ جات کے ساتھ ساتھ چار بڑی موٹر ویز اور ہائی ویز کو شامل کیا گیا۔ پی ٹی اے کی سروے ٹیموں نے 15 ہزار سے زائد وائس کالز کیں اور 4522 کلومیٹر طول و عرض کے رقبے پر 45 ہزار سے زائد ڈیٹا ٹیسٹ کیے گئے۔ یوفون 4Gنے اپنی وائس اور ڈیٹا خدمات کے لئے سب سے زیادہ نمبر حاصل کیے اور پاکستان میں دیگر سیلولر موبائل آپریٹرز (سی ایم اوز) اور انڈسٹری معیارات کے مقابلے میں یوفون 4Gکا اسکور نمایاں طور پر آگے رہا۔ 

موبی لنک مائیکروفنانس بینک نے لگاتار دوسری بار بھی ڈائیورسٹی اینڈ انکلوژن ایوارڈ اپنے نام کرلیا

 4Gاسپیکٹرم کے حصول، سرمایہ کاری میں اضافے، اور نیٹ ورک کو جدید بنانے کے بعد کمپنی کے نیٹ ورک کے معیار اور دائرہ کار میں بہتری ہوئی۔ یہ اقدامات صارفین کے استعمال میں بہتری لانے سے متعلق کمپنی کے دیرینہ عزم سے ہم آہنگ ہیں۔ 

یہ سال میں پی ٹی اے کی جانب سے دوسرا جائزہ سروے ہے۔ ریگولیٹر وقتاََ فوقتاََ نیٹ ورک کے معیار اور کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے ٹیلی کام بینچ مارکنگ مہمات سرانجام دیتا ہے، تاکہ انڈسٹری میں صحت مندانہ مسابقت کوفروغ دیا جائے، جس سے ٹیلی کام صارفین کو معیاری خدمات کی فراہمی کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ 

اسپاٹیفائی کے پاکستان میں ایک سال مکمل ، اپلی کیشن نے میوزک کے مقامی رجحانات کی دلچسپ تفصیلات سامنے لے آئی

پی ٹی اے کی حالیہ درجہ بندی سے یوفون 4Gکی اپنے صارفین کے لیے ٹیلی کام سروس کو بہتر کرنے کے عزم کی توثیق ہوئی ہے۔ کمپنی نے اپنے عزم کے حصول کے لیے حال ہی میں  4Gاسپیکٹرم حاصل کیا۔ کمپنی اپنے صارفین کو بہترین وائس اور ڈیٹا کی فراہمی کے لئے اپنے نیٹ ورک کو مسلسل جدت سے ہم آہنگ کررہی ہے۔یوفون 4Gکے تمام اقدامات اپنے صارفین سے متعلق ہوتے ہیں جس کا اظہار اسکے مشہور نعرے 'تم ہی تو ہو!' سے ہوتا ہے۔


Read this news in English

0/کمنٹس: