گڈانی میں ٹی سی ایف اسکول کا افتتاح ، سکول سے علاقے کے 180 طلباء مستفید ہونگے

گڈانی قائم کئے جانے والے اسکول سے قرب و جوار کے 180طلباء مفت تعلیم حاصل کرسکیں گے

گڈانی میں ٹی سی ایف اسکول کا افتتاح  ، سکول سے علاقے کے 180 طلباء مستفید ہونگے


چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی نے گڈانی میں چائنا پاور حب جنریشن کمپنی (سی پی ایچ جی سی) اور دی سٹیزن فاؤنڈیشن(ٹی سی ایف)کے اشتراک سے قائم کئے جانے والے اسکول کا افتتاح کردیا۔ اس سلسلے میں منعقدہ تقریب میں سی پی ایچ جی سی اور ٹی سی ایف کی سینیئر انتظامیہ نے شرکت کی۔ 

کمپنی سے جاری اعلامیئے کے مطابق ٹی سی ایف کا سی پی ایچ جی سی کیمپس گڈانی کے علاقے میں دو ایکڑ رقبے پر قائم کیا گیا ہے جس میں بہترین تربیت یافتہ تدریسی عملے اور معاونین کا تعلق گڈانی اور ملحقہ علاقوں سے ہے۔ اسکول میں طلباء کی سہولت کیلئے لائبریری اور کھیل کا میدان بھی تعمیر کیا گیا ہے۔یہ منصوبہ CPHGCاور ٹی سی ایف کے ہونے دوسرا مشترکہ منصوبہ ہے، اس سے پہلے سی پی ایچ جی سی نے 2018میں فیفا ورلڈ کپ کے وقت، موزہ کنڈ میں واقع ٹی سی ایف اسکول میں فٹ بال پچ کی تعمیر کیلئے مالی اعانت فراہم کی تھی۔ اعلامیئے میں مزید کہا گیا کہ سی پی ایچ جی سی کے فعال سی ایس آر اقدام نے بہت سے پائیدار سی ایس آر اقدامات میں تعاون فراہم کیا ہے۔جنہوں نے اس سے مستفید ہونے والے لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کی ہے۔ ان اقدامات میں الانہ گوٹھ میں مچھیروں کیلئے فلوٹنگ جیٹی کی تعمیر، چاغی میں سولر واٹر پمپ کی تنصیب، کلین حب سٹی پروگرام، مقامی طلباء کی تربیت اور پلانٹ میں روزگار کی مواقعوں کی فراہمی اور کرونا کی وباء کے دوران امدادی سامان کی فراہمی جیسے اقدامات شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :  اسپاٹیفائی کے پاکستان میں ایک سال مکمل ، اپلی کیشن نے میوزک کے مقامی رجحانات کی دلچسپ تفصیلات سامنے لے آئی

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چائنا پاور حب جنریشن کمپنی کی نائب صدر لیگل، کارپوریٹ اور پروڈکشن ڈیویلپمنٹ امبرین شاہ نے سی پی ایچ جی سی کی کارپوریٹ ذمہ داری کے عزم کا اعادہ کیااور کہا کہ تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی کیلئے کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔ سی پی ایچ جی سی مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کر اپنے سی ایس آر اقدامات کے ذریعے معاشرے کے کم مراعات یافتہ افراد کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کررہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  انہوں نے کہا کہ سی پی ایچ جی سی کے سی ایس آر اقدامات کو حکومتی سطح پر بھی سراہا گیا ہے اور کمپنی کونیپرا سی ایس آر ایوارڈ سمیت متعدد تعریفی اسناد سے نوازا گیا ہے 

یہ بھی پڑھیں :  میزان بینک نے وزیرِ اعظم کامیاب جوان۔یوتھ انٹرپنیورشپ اسکیم کے تحت ایک ارب روپے کی فنانسنگ فراہم کردی

واضح رہے کہ 2016سے اب تک سی پی ایچ جی سی مختلف پائیدار سی ایس آر اقدامات پر 163ملین روپے خرچ کرچکی ہے۔ حال ہی میں گڈانی میں قائم کیا جانے والے ٹی سی ایف۔ سی پی ایچ جی سی اسکول پہلا ٹی سی ایف اسکول ہے جسے سی پیک منصوبے کے تحت مالی اعانت فراہم کی گئی ہے۔

اس موقع پر تقریب کے مہمانِ خصوصی توصیف ایچ فاروقی نے نیپرا کے  "طاقت کے ساتھ خوشحالی"کے وژن کو سپورٹ کرنے اور ٹی سی ایف کے ساتھ گڈانی میں شراکت کے ذریعے اسکول قائم کرنے کے سی پی ایچ جی سی اقدام کو سراہا۔


یہ خبر انگریزی میں پڑھیں


0/کمنٹس: