ٹک ٹاک نے صارفین کی مشکل آسان کردی اب 10 منٹ دورانیے کی ویڈیوز بھی بنا سکتے ہیں
بیجنگ: نوجوانوں کی پسندیدہ ویڈیو شئیرنگ ایپ ٹک ٹاک نے اپنے صارفین کو 10 منٹ تک لمبی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق چینی کمپنی بائٹ ڈانس کی ملکیت ٹک ٹاک ایپ نے ویڈیوز کو ایک منٹ کی حد کے ساتھ لانچ کیا تھا، لیکن گزشتہ برس ویڈیو بنانے کا دورانیہ تین منٹ تک بڑھا دیا گیا تھا۔
پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ٹک ٹاک کا کہنا تھا کہ ’آج ہم 10 منٹ دورانیے کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کی سہولت کا آغاز کرنے پر خوش ہیں۔اور ہمیں امید ہے کہ اس سے دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ہمارے صارفین کی تخلیقی صلاحیتوں کو مزید تقویت ملے گی۔
ایک تبصرہ شائع کریں