رئیل می کے5G اسمارٹ فون جی ٹی ماسٹر ایڈیشن کی عوام میں مقبولیت
ایک رجحان ساز برانڈ کے طور پر رئیل می (realme) نے اپنا 5G فلیگ شپ رئیل می جی ٹی ماسٹر ایڈیشن متعارف کرانے کے بعد بھرپور مقبولیت حاصل کرلی ہے۔ نوجوانوں کے پسندیدہ رئیل می جی ٹی ماسٹر ایڈیشن اسمارٹ فون میں کوالکم اسنیپ ڈریگن 778جی 5G پروسیسر، 120 ہرٹز سپر ایمولیڈ ڈسپلے اور 65 ڈبلیو سپر ڈارٹ چارجنگ کی سہولت میسر ہے جس کی بدولت اسے محض 33 منٹ میں 100 فیصد چارج کیا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پی ٹی سی ایل اور ایس سی او آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں ٹیلی کام خدمات فراہم کریں گے
رئیل می جی ٹی ماسٹر ایڈیشن عالمی شہرت یافتہ انڈسٹریل ڈیزائنر ناؤٹو فوکاساوا کا شاہکار ہے جس میں منفرد3Dویگان لیدر بیک ہے۔ یہ ڈیزائن ایک سوٹ کیس سے متاثر ہوکر لیا گیا جس میں یوزر جب بھی اپنا اسمارٹ فون اٹھاتا ہے تو اسکے ذہن میں اپنے سفر کے یادگار لمحات تازہ ہوتے ہیں۔ اسکی پشت پر افقی گرڈ ہے جو یوزر میں سفر کی ترغیب اور دنیا کی خوبصورتی اپنے 64 میگا پکسل اسٹریٹ فوٹو گرافی کیمرا کے ساتھ محفوظ کرنے پر اکساتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : چائنیز الیکٹرونکس انجینئر نے 27 ملین ایم اے ایچ کی بیٹری تیار کی، جو ٹی وی سمیت کئی ڈیوائسز بھی چلا سکتی ہے
یہ فلیگ شپ اسمارٹ فون جدید ترین 64 میگا پکسل کے پرائمری کیمرے، 119 ڈگری الٹرا وائیڈ لینس، اور 4 سی ایم کے میکرو لینس سے بھی آراستہ ہے۔ اس کے پرائمری کیمرے میں ڈائنامک امیج اسنیپ شاٹ (ڈی آئی ایس) ٹیکنالوجی موجود ہے جس کی بدولت فون ہلنے کے باوجود بھی یوزر روشن اور واضح تصاویر لے سکتے ہیں۔ اسٹریٹ فوٹوگرافی موڈ کی بدولت نوجوان دن ہو یا رات، قریب ہوں یا دور، پورٹریٹ ہو یا لینڈ اسکیپ، بالکل حقیقی تصاویر باآسانی کھینچ سکتے ہیں اور ہر کلک کے ساتھ یادگار لمحات تخلیق کرسکتے ہیں۔ اس فلیگ شپ اسمارٹ فون میں سونی کا 32 میگا پکسل کا سیلفی کیمرا ہے جس میں ہر طرح کے صارفین کے لئے بہتر ریزولوشن اور روشن سیلفی پیش کرنے کی سہولت میسر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خواتین کو بااختیار بنانے کی غرض سے او آئی سی سی آئی کاچوتھے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد
رئیل می جی ٹی ماسٹر ایڈیشن نوجوانوں کی سوچ سے بڑھ کر کارکردگی کے لئے بنایا گیا ہے۔ اس اسمارٹ فون میں صارفین بوقت ضرورت انتہائی اعلیٰ معیار کی تصویر لے سکتے ہیں، الٹرا ایچ ڈی ویژیول ایفکٹس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں جبکہ بھاری بھرکم گرافک گیمز تیزی سے کھول سکتے ہیں۔ اس میں ویپر چیمبر کولنگ سسٹم بھی ایک ایسا جدید فیچر ہے جو درجہ حرارت میں کمی لاکر بلاتعطل استعمال کی سہولت فراہم کرتا ہے جبکہ گھنٹوں تک تیزرفتار کارکردگی کی ضمانت بھی دیتا ہے۔ یہ فلیگ شپ اسمارٹ فون 66 ہزار 999 روپے میں دستیاب ہے اور عوام میں اسکی پذیرائی بدستور بڑھتی چلی جارہی ہے۔ اس لئے زیادہ دیر مت کریں اور اسے جلد حاصل کریں۔
ایک تبصرہ شائع کریں