اسلام آباد: پاکستان کے سب سے بڑے ڈیجیٹل بینک، موبی لنک مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ (ایم ایم بی ایل) نے اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (OICCI) کے چوتھے او آئی سی سی آئی ویمن ایمپاورمنٹ ایوارڈز 2021 میں جینڈر بیلنس ورک فورس ایوارڈ حاصل کرلیا ہے۔ ان ایوارڈز میں کاروبار کی ہر سطح پر تنوع و شمولیت پر عمل پیرا ہونے میں بہتری، لیڈرشپ پروگرامز، اور دیگر اقدامات کے ذریعے OICCIکے اراکین کی کاوشوں کا اعتراف کیا جاتا ہے اور کاروبار کی انجام دہی میں ذمہ دارانہ انداز سے ترقی کو فروغ دیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خواتین کو بااختیار بنانے کی غرض سے او آئی سی سی آئی کاچوتھے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد
اس اہم کامیابی پر ایم ایم بی ایل کے پریذیڈنٹ اور سی ای او، غضنفر عظام نے کہا، "یہ ایوارڈ ایم ایم بی ایل کی سخت محنت کی توثیق کرتا ہے جو ملک میں ہر شخص بالخصوص خواتین اور افراد باہم معذوری کے لئے مساوی مواقع پیدا کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ ایم ایم بی ایل نے بنیادی پروگرامز، اقدامات اور مصنوعات بشمول موبی سرکل، بنت حوا، ہم قدم اور ویمن انسپریشنل نیٹ ورک (WIN) کو تیار کیا ہے جن میں تنوع اور شمولیت کا عمل ہر جگہ فراہم کرنے کے لئے معاشرتی اور مالی رکاوٹیں ہٹانے پر توجہ دی جاتی ہے۔ ہمیں اپنے کام پر فخر ہے اور اسی رفتار سے ہم آگے بڑھنے کے لئے بھی بدستور پرعزم ہے۔"
یہ بھی پڑھیں : یوفون کی جانب سے کے پی ویمن سوِک انٹرن شپ پروگرام کے شرکا کو تیزرفتار انٹرنیٹ ڈیوائس ”بلیز“ کی مفت فراہمی
بینکنگ کے شعبے میں مثبت تبدیلی کا عمل آگے بڑھانے اور ملک میں تنوع و شمولیت کا ماحول پیدا کرنے کے مقصد کے ساتھ ایم ایم بی ایل نے حال ہی میں مالیاتی خدمات پیش کرنے کے لئے 9 نکاتی ایجنڈا متعارف کرایا ہے۔ اس میں دیگر شعبوں کے ساتھ ساتھ تنوع و شمولیت کے مواقع کی تجاویز پر مبنی پالیسی اجاگر ہوتی ہے جس سے پالیسی سازوں، حکام، اسٹیک ہولڈرز کی کاوشوں کو یکجا کرنے، مالی تفریق میں کمی اور جامع معاشی ترقی میں تیزی لانے میں مدد ملتی ہے۔
ایم ایم بی ایل کی چیف ہیومن ریسورس آفیسر، سمیحہ علی زاہد نے کہا، ہمیں OICCIسے ایم ایم بی ایل کو اس اعزاز کے حصول پر فخر ہے۔ یہ ایوارڈ ایم ایم بی ایل کے تنوع و شمولیت کے پرعزم اقدامات اور انکی گنجائش میں توسیع کو اجاگر کرتا ہے تاکہ ہر شخص کے لئے رکاوٹوں سے پاک ڈیجیٹل مالیاتی خدمات میسر ہوں۔ اس سلسلے میں ہر پروڈکٹ اور سروس کو منفرد اور جدت انگیز انداز سے خصوصی طور پر معاشی ترقی، مالی خواندگی کو فروغ، اور معاشرے بالخصوص پسماندہ اور سہولیات سے محروم خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے تیار کیا گیا۔ ایم ایم بی ایل بینکاری نظام میں بڑی تبدیلیاں متعارف کرانے اور آگے پیش قدمی کرنے کے لئے پرعزم ہے تاکہ ملک بھر میں اپنے صارفین کو جدید ترین خدمات اور مصنوعات کی فراہمی جاری رکھے۔
یہ بھی پڑھیں : پی ٹی سی ایل اور ایس سی او آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں ٹیلی کام خدمات فراہم کریں گے
اس ایوارڈ سے ایم ایم بی ایل کی مستحکم کارکردگی کی تاریخ سامنے آتی ہے جہاں نہ صرف ادارے کے اندر بلکہ ڈیجیٹل بینکنگ انڈسٹری میں بھی تنوع و شمولیت کو فروغ دیا جاتا ہے۔ بینک کی منفرد سہولیات کے ذریعے صارفین کی کامیاب مثالوں کا سامنے آنا بااختیاری کے ان اقدامات کا ثبوت ہے جو اس نے ملک بھر میں شمولیت کو فروغ دینے کے لئے سرانجام دیئے ہیں۔
ایک تبصرہ شائع کریں