اسپاٹیفائی کا پاکستان میں ایک سال مکمل۔ ساڑھے انیس ہزار پاکستانی گانوں کا اضافہ ، عاطف اسلم سب سے مقبول گلوکار ہیں

 اسپا ٹیفائی کا پاکستان میں ایک سال مکمل۔ ساڑھے انیس ہزار پاکستانی گانوں کا اضافہ ،  عاطف اسلم  سب سے مقبول گلوکار  ہیں

Spotify Reveals Data On Pakistani Music’s Borderless Reach


  • عالمی سطح پر سب سے زیادہ اسٹریمنگ والا مقامی گیت مومنہ مستحسن اور بلال سعید کا 'باری' رہا
  • دنیا میں سب سے زیادہ اسٹریمنگ والے  10 پاکستانی گیتوں میں عاطف اسلم تین گیتوں کے ساتھ سرفہرست 
  • راحت فتح علی خان دوسرے، نصرت فتح علی خان تیسرے، مومنہ مستحسن چوتھے نمبر پر براجمان۔ اسپاٹیفائی کا ڈیٹا جاری 

کراچی:  ایک سال قبل، دنیا کا سب سے مقبول اسٹریمنگ پلیٹ فارم، اسپاٹیفائی پاکستانی مارکیٹ میں اس عزم کے ساتھ داخل ہوا  کہ اپنے ٹولز اور فیچرز کے ذریعے فنکاروں کو اپنی پہچان بنانے، اپنے نئے پرستاروں تک رسائی اور اپنے ملکی و بین الاقوامی کیرئیر میں ترقی کے لئے معاونت فراہم کرسکے۔ سال کے 365 دن بعد، اسپاٹیفائی دنیا بھر میں پاکستانی میوزک کو متعارف کرانے اور اپنے پہلے سال کی تکمیل کی خوشی منا رہا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں : آڈیو سٹریمنگ اور میڈیا سروس فراہم کرنے والی ایپ اسپاٹیفائی (Spotify)نے پاکستان میں پہلی بار اپنی سالانہ جائزہ مہم کا آغاز کردیا

پاکستانی فنکاروں کو عالمی پلیٹ فارم میسر 

اسپاٹیفائی کے ڈیٹا کے مطابق گزشتہ سال کے دوران پاکستان بھر میں تخلیق کاروں کی جانب سے اسکے پلیٹ فارم پر 19 ہزار 590 گیتوں کا اضافہ کیا گیا۔ دنیا بھر کے 184 ممالک میں موجود 406 ملین سامعین میں سے پاکستانی میوزک سے لطف اندوز ہونے والوں میں انڈیا، امریکہ اور برطانیہ سرفہرست ہیں۔ 

اسپاٹیفائی ڈیٹا سے یہ انکشاف بھی ہوا کہ بیرون ملک کس پاکستانی گلوکار کو سب سے زیادہ سنا جاتا ہے۔ ان میں عاطف اسلم سرفہرست رہے جنہیں بیرون ملک سب سے زیادہ اسٹریم کیا جاتا ہے اور 10سب سے زیادہ اسٹریمنگ والے گیتوں میں ویلو ساؤنڈ اسٹیشن کے ساتھ ان کا گیت 'کڈی تے ہنس بول'، 'جینا جینا (بدلہ پور)، اور 'تیرے سنگ یارا' شامل ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں : فوڈ پانڈا کا وزارت موسمیاتی تبدیلی سے اشتراک۔ ای کامرس کے لئے پہلی بار ای بائیکس کی فراہمی کا آغاز

معروف پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان دوسرے پاکستانی گلوکار ہیں جنہیں سب سے زیادہ اسٹریم کیا جاتا ہے جو اسٹریمنگ میں تیسرے نمبر پر آنے والے عظیم قوال نصرت فتح علی خان کے بھتیجے ہیں۔ اسپاٹیفائی پر پاکستانی گیتوں کی اسٹریمنگ میں چوتھے نمبر پر مومنہ مستحسن جبکہ پانچویں نمبر پر بلال سعید براجمان ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں :  اینگرو فرٹیلائزرز نے ایکسپو 2020دبئی میں خلیج میں غذائی تحفظ کیلئے ڈائیلاگ کا انعقاد

بلال سعید اور مومنہ مستحسن کا گیت 'باری'  بیرون ملک سب سے زیادہ اسٹریم شدہ مقامی گیتوں میں پہلے نمبر پر رہا۔ اسی جوڑی کا گیت 'اچیاں دیواراں ' سب سے زیادہ اسٹریمنگ والے گیتوں میں چوتھے نمبر پر رہا جبکہ اسٹریمنگ میں مومنہ مستحسن اور عدنان دھول کا گیت 'آواری' نویں نمبر پر ہے۔

ان کے علاوہ، ریپ میوزک جوڑی ینگ اسٹنرز (Young Stunners)کے مقبول گیت 'گمان، ریپ ڈیمن (Rap Demon)کے ساتھ 'ڈونٹ مائنڈ' اور 'افسانے' تیسرے، ساتویں اور آٹھویں نمبر پر اسٹریمنگ میں بالترتیب رہے۔ 

اسپاٹیفائی میناپ ریجن(MENAP)، بنگلہ دیش، سری لنکا کے منیجنگ ڈائریکٹر کلاڈیس بولیر نے کہا، "اسپاٹیفائی تمام مقامی گلوکاروں کو مسلسل مساوی مواقع فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے جس کی بدولت وہ میوزک کے عالمی شائقین سے جڑ سکتے ہیں  اور لسانی و ثقافتی دیواریں گرا کر اپنے کیرئیرز میں بھی آگے بڑھ سکتے ہیں۔ "

پاکستانی اصناف کی بیرون ملک پسند یدگی 

پاکستانی میوزک کو گزشتہ سال کے دوران بیرون ملک پسندیدگی کی نظر سے دیکھا گیا۔گزشتہ سال سے امریکہ میں 11 فیصد پاکستانی انڈی صنف اسٹریم کی جارہی ہے جبکہ عالمی سطح پر اس میں 150 فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔ 

مزید برآں، پاکستانی الیکٹرانک کی مقامی اور بین الاقوامی سطح پر مقبولیت بڑھ رہی ہے اور 23 فیصد یہ صنف کینیڈا، امریکہ، برطانیہ اور جرمنی میں اسٹریم کی جارہی ہے جبکہ اپنے آغاز سے اسکی عالمی اسٹریمنگ میں 223 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:نالج پلیٹ فارم نے جی ایس ایم اے اور کریڈٹ پر کے ساتھ مل کر پاکستان کی پہلی تعلیمی ڈیوائس متعارف کروا دی

پاکستانی الیکٹرانک میوزک پروڈیوسر، طورحان جیمز نے مقامی منظرنامہ میں اسپاٹیفائی کی آمد پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا، "مجھے یہ دیکھتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ پاکستان میں اسپاٹیفائی کے آغاز کے ساتھ ہی میری موسیقی کو بہت زیادہ سنا جارہا ہے۔ مجھے ذاتی طور پر احساس ہے کہ یہ ہماری میوزک انڈسٹری کے لئے تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال ہے۔ یہ پلیٹ فارم گلوکاروں کومواقع فراہم کرتا ہے تاکہ وہ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں کروڑوں افراد کے سامنے اپنا فن پیش کرسکیں۔ اسی طرح، سامعین کو بھی ہمہ جہت اقسام کی میوزک کی سہولت میسرہوئی ہے جو انہیں پہلے میسر نہیں تھی۔" 

بیرون ملک سب سے مقبول اصناف میں مقامی ہپ ہاپ بھی شامل ہیں۔ بیرون ملک 63 فیصد سے زائد اسٹریمنگ اس صنف میں ہورہی ہے جبکہ عالمی اسٹریمنگ میں تقریبا 70 فیصد سے زائد اسٹریمنگ کا اضافہ ہوا ہے۔ 

Spotify Reveals Data On Pakistani Music’s Borderless Reach


یہ خبر انگریزی میں پڑھیں

0/کمنٹس: