کراچی: پاکستان کاپہلااور بڑا اسلامی بینک،میزان بینک چھوٹے اور درمیانی درجے کے کاروباری اداروں (SMEs)کو وزیرِ اعظم کامیاب جوان۔یوتھ انٹرپنیورشپ اسکیم (PMKJ-YES) کے تحت ایک ارب روپے تقسیم کرنے والا ملک کا پہلا اور واحد اسلامی بینک بن گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : رئیل می نے کم لاگت کا جدید ترین خصوصیات سے مزین نیا اسمارٹ فون 9iمتعارف کرادیا
اس موقع پر میزان بینک کے ہیڈ آفس میں منعقدہ تقریب میں وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈارمہمانِ خصوصی تھے جبکہ اس موقع پر ممبر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ، میزان بینک کے بانی صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر عرفان صدیقی، ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر عارف الاسلام، وزیرِ اعظم کامیاب جوان۔یوتھ انٹرپنیورشپ کی ٹیم اور بینک کی سینئر مینجمنٹ بھی موجود تھی۔
وزیرِ اعظم کامیاب جوان۔یوتھ انٹرپنیورشپ اسکیم (PMKJ-YES)کے تحت ان چھوٹے اور درمیانی درجے کے کاروباری اداروں (SMEs)کو اسلامک فنانس تک رسائی دی جائے گی جو فنانسنگ حاصل کرنے کے اہل ہونے کے باوجود مختلف دستاویزی اور ضمانتی مسائل کی وجہ سے فنانسگ حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ اس اسکیم کے تحت میزان بینک سبسڈی شرح ؎ پر صارفین کو شریعہ کے مطابق 25ملین روپے تک کی فنانسگ فراہم کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان اپریل 2023 تک 5G سروس متعارف کرائے گا
اس موقع پرمیزان بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر عرفان صدیقی نے کہاکہ میزان بینک اسلامک بینکنگ کو اوّلین ترجیح بنانے کے اپنے وژن پر عمل کرتے ہوئے شریعہ کے مطابق مالیاتی مصنوعات اور سلوشنز فراہم کرتے ہوئے حکومتِ پاکستان اور اسٹیٹ بینک کے اقدامات کو فروغ دیتے ہوئے وزیرِ اعظم کامیاب جوان۔یوتھ انٹرپنیورشپ اسکیم اور دیگر مالیاتی اسکیموں کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کرنے کیلئے پر عزم ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں