پاکستان کو عالمی سطح پزیرائی ملک رہی ہے، اور خود کو منوا رہا ہے: وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے حکومتی ترجمانوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر اور معاون خصوصی خالد منصور نے دورہ چین اور ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کے ساتھ مکمل طور پر کھڑا ہے، اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی،پاکستان کےصنعتی شعبے اور زراعت کے فروغ میں چین مدد فراہم کرےگا۔

پاکستان کو عالمی سطح  پزیرائی ملک رہی ہے، اور خود کو منوا رہا ہے:   وزیراعظم عمران خان


وزیراعظم نے کہا کہ ہم مقامی طور پر چوروں لٹیروں کی سیاست میں پھنسے ہوئے ہیں، پاکستان عالمی سطح پر خود کو منوا رہا ہے، پذیرائی مل رہی ہے، روسی صدر کی دعوت پر روس کا دورہ کروں گا، پاکستان ترقی کی منازل طے کر رہا ہے ، اپوزیشن سیاست میں لگی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اچھا ہوا کہ سارے چور اکٹھے ہو رہے ہیں،  پہلے ہی کہا تھا کہ ان کا احتساب ہوگا تو یہ سب اکٹھے ہوجائیں گے، شہباز شریف کو مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں 4 ارب روپے کے ڈیپازٹ کا یادکرائیں، شہباز شریف سے جواب لیں کہ یہ پیسے کہاں سے آئے۔ ویب ڈیسک

0/کمنٹس: