ای۔ ڈاٹ کو کے ہیلتھ اینڈ سیفٹی مینجمنٹ سسٹم نے آئی ایس او اسٹینڈرڈ حاصل کرلیا

اسلام آباد:   معروف انٹیگریٹڈ ٹیلی کمیونی  کیشنز انفراسٹرکچر سروسز کمپنی، ای ڈاٹ کو  ٹاورز پاکستان پرائیوٹ لمیٹڈ (ای ڈاٹ کو پاکستان)   پیشہ ورانہ ہیلتھ اینڈ سیفٹی مینجمنٹ سسٹم سرٹیفیکشن ISO 45001:2018 حاصل کرنے والی پاکستان کی پہلی ٹاور کمپنی بن گئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کو عالمی سطح پزیرائی ملک رہی ہے، اور خود کو منوا رہا ہے: وزیراعظم عمران خان

 انٹرنیشنل آرگنائزیشن آف اسٹینڈرڈائزیشن (آئی ایس او)  کی جانب سے تیارکردہ ISO 45001:2018 ایک عالمی سطح پر تسلیم شدہ پیشہ ورانہ صحت اور حفاظتی  معیار ہے  جو اداروں کو کام کی جگہوں پر ملازمین کو لاحق حادثات، بیماری، زخموں یا اموات کے خطرات کو کم سے کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ ای ڈاٹ کو نے یہ سرٹیفیکیشن طویل اور تفصیلی آڈٹ کے مراحل سے گزرنے کے بعد حاحل کی ہے جو اپنے ملازمین کی صحت اور سلامتی میں کمپنی کی گہری دلچسپی اور کاوشوں کا مظہر ہے۔ 

اس کامیابی سے متعلق اظہارِ خیال کرتے ہوئے ای ڈاٹ کو پاکستان کے کنٹری منیجنگ ڈائریکٹر، عبدالعزیز نے کہا: ”آئی ایس او سرٹیفیکیشن کا حصول ای ڈاٹ کو کی جانب سے اپنے ملازمین، سپلائی چین، کمیونٹی  اور صارفین کو بہترین خدمات کی فراہمی کے عزم کی توثیق کرتا ہے۔ہم مسلسل  جانچ پڑتال   اور ہیلتھ اینڈ سفٹی نظا م  کی بہتری کے ذریعے اپنے سسٹم کو انڈسٹری کے اعلیٰ ترین معیارات سے ہم آہنگ کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ اس کامیابی کے پیچھے ہماری ٹیم کے  سبھی ارکان  کی کاوش  شامل ہے جو اپنی محنت،لگن  اور مضبوط  عزم و ارادے کے ذریعے کمپنی کو اپنے اہداف کی طرف بڑھنے میں مدد دیتے ہیں۔“

یہ بھی پڑھیں : یوفون 4Gنے ٹیلی کام انڈسڑی کی تاریخ میں پہلی بارمفت لامحدود انٹرنیٹ دینے کا اعلان کردیا

ای ڈاٹ کو کے ڈائریکٹر آپریشنز، طلعت قمر کا کہنا تھا: ”اپنے لوگوں کی صحت اور سلامتی ہمارے لیے سب سے اہم ہیں۔ ہماری مسلسل کوشش رہتی ہے کہ  تمام پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی کے دوران  حفاظتی اقدامات کا بھرپور خیال رکھا جائے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم ملک بھر میں، بالخصوص دشوار گزار علاقوں میں ٹاور انسٹالیشن کا کام کرنے والے  ٹیم کے ارکان کو  معیاری حفاظتی آلات  اور تربیت فراہم کرتے ہیں اور ہمیں فخر ہے کہ اب تک ملازمین کی صحت اور حفاظت کے حوالے سے ہمارا ریکارڈ نہایت شاندار ہے۔“

 ISO 45001:2018 سرٹیفیکشن تین سال کے لیے قابلِ قبول ہے، جس میں کمپنی کی داخلی آڈٹ ٹیم کے علاوہ غیرجانبدار ماہرین کی جانب سے بھی معیارات پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ سرٹیفیکشن کے حصول میں ای ڈاٹ کو کی جانب سے وضع کردہ پروگرام جن میں اونچائی پر کام، بجلی کے کام اورنقل و حمل کے دوران حفاظتی انتظامات کی تربیت کے علاوہ کووڈ۔19سے بچاؤ کے بہترین انتظامات نے فعال کردار ادا کیا۔ 

Edotco Health and Safety Management System receives International Standardisation



یہ انگریزی میں پڑھیں

0/کمنٹس: