کراچی: میزان بینک اور پاک کویت انوسٹمنٹ کی سربراہی میں قائم کئے گئے طویل المدّتی سکوک ٹرانزیکشن انر ٹیک کو اسلامک فنانس نیوز، ریڈ منی گروپ ملائیشیا نے "پاکستان ڈیل آف دی ایئر " اور "موسٹ انوویٹو ڈیل آف دی ایئر"کے ایوارڈز سے نوازا ہے۔واضح رہے کہ میزان بینک اس سکوک ٹرانزیکشن کیلئے انوسٹمنٹ ایجنٹ، سیکیوریٹی ایجنٹ اور کاؤنٹس بینک کے طورپر کام کررہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ای۔ ڈاٹ کو کے ہیلتھ اینڈ سیفٹی مینجمنٹ سسٹم نے آئی ایس او اسٹینڈرڈ حاصل کرلیا
اسلامک فنانس نیوز نے مے بینک (Maybank) ملائیشیا اور ترکی میں کویت ترک (Kuveyt Truk)کی جانب سے سکوک کے اجراء سے پہلے انرٹیک کے سکوک کو "سال کی سب سے جدید ڈیل"کا ایوارڈ دیا ہے۔ آئی این ایف نے ڈیل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ انرٹیک سکوک کی جدّت اس کی ساخت سے ظاہر ہوتی ہے۔ اس سکوک کو تھر، سندھ میں انرٹیک کی طرف سے تیارکی جانے والی 60کلومیٹر طویل پانی کی پائپ لائن کے منصوبے کی مقامی ایکویٹی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ایک نیم ایکویٹی آلہ یا محصولات میں شراکت کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ انتہائی منظم ٹرانزیکشن سکوک ہولڈرز کو آسان معاہدہ پیش کرتاہے۔ اس سے پہلے اسلامک فنانسر کیلئے پراجیکٹ فنانسنگ حاصل کرنا مشکل تھا۔
یہ بھی پڑھیں : یوفون 4Gنے ٹیلی کام انڈسڑی کی تاریخ میں پہلی بارمفت لامحدود انٹرنیٹ دینے کا اعلان کردیا
انرٹیک کو "پاکستان ڈیل آف دی ایئر"کے ایوارڈ سے بھی نوازاگیاہے۔ پاکستان موبائل کمیونیکیشنز لمیٹڈ کی سنڈیکیٹڈ فنانس فیسبلٹی اور حکومتِ پاکستان کی یوروسکوک کی سہولت کو دیگر شارٹ لسٹڈ ٹرانزیکشنز کی اعزازی کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے۔ آئی ایف این نے اپنے بیان میں کہاہے کہ انر ٹیک پاکستانی مارکیٹس کی جدیدیت میں نمایاں اضافے کی عکاسی کرتاہے۔منصوبے کیلئے واجب الادا سرمائے کونیم ایکویٹی پیشکش کے ذریعے مضبوط کیاگیاہے۔ اس سے میزان بینک کی قیادت میں سنڈیکٹ کیلئے فنانسنگ مکمل کرنے کیلئے ایک مضبوط مالیاتی بنیاد پیدا ہوئی۔
ٓآئی ایف این نے انرٹیک کیلئے 25.5ارب روپے کی طویل المدّتی پراجیکٹ فنانس سہولت کو بھی عالمی سطح پر 'پراجیکٹ انفرااسٹرکچر فنانس ڈیل آف دی ایئر'کی کیٹگری میں شارٹ لسٹ کیا ہے۔ میزان بینک اور پاک کویت انوسٹمنٹ کمپنی کی سربراہی میں کنسورشیم نے نومبر 2021میں پانی کی فراہمی اور ذخیرہ کرنے کے منصوبے کیلئے پراجیکٹ فنانس سہولت کے معاہدوں پر دستخط کیے تھے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان کو عالمی سطح پزیرائی ملک رہی ہے، اور خود کو منوا رہا ہے: وزیراعظم عمران خان
انرٹیک، نیشنل ٹیکنالوجی اور انٹر پرائز کمپنی کی مکمل ملکیتی کمپنی ہے۔یہ منصوبہ تقریباً180ملین امریکی ڈالر کی کل انفراسٹرکچر سرمایہ کاری پر مشتمل ہے جس سے ملک میں معاشی سرگرمیاں پیدا ہوں گی اور یہ تھر اور سندھ کی ترقی کو ممکن بنائے گا۔ منصوبے کے کامیاب نفاذ سے دیگر غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بھی پاکستان کے بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت سرمایہ کاری کی ترغیب ملے گی۔
ایک تبصرہ شائع کریں