مشہور اداکارو موسیقار جنید خان نے حال ہی میں پاکولا کے اشتراک سے ایک نیا گانا " جینے کا چسکا "ریلیز کردیا ہے۔
" جینے کا چسکا"کے نام سے ریلیز کیا گیا گانا در اصل ایک مثبت ترانہ ہے، جس میں زندگی کو خوشی کے ساتھ گزارنے کا طریقہ بیان کیا گیا ہے، صادق عظیم کی ہدایات میں بننے والی اس میوزک ویڈیو میں وہ خود ایک پاک راگ گانا گارہے ہیں، لیجنڈ فراز انورگٹار، انس عالم خان بیس اور کامی پال نے ڈرم پر اپنی پرفارمنس دی ہیں۔
اس موقع پر اپنی گفتگو میں جنید خان کا کہناتھا کہ اپنے پراجیکٹ اور اصل موسیقی کی حمایت کے لیے پاکولا کا شکرگزارہوں، ان کا کہنا تھاکہ جو گانا ہم دنیا کے سامنے پیش کررہے ہیں وہ صرف ایک گانا نہیں بلکہ اپنے آپ میں ایک ترانہ ہے، جسے سن کر خود کو یاد دلایا جاسکتا ہے کہ زندگی بہت مختصر ہے، بہتر ہے کہ اپنے خوف کو چھوڑ کر اس لمحے میں جینا سیکھیں۔
"جینے کا چسکا"معروف موسیقار اور گلوکار کا سال 2022کا پہلا گانا ہے جس میں موسیقار نے اپنے انداز کی بہترین انداز سے نمائندگی کی ہے، گانے کی ریکارڈنگ اور پیش کش الیف ریکارڈ لیبل نے کی ہے، جس کی ویڈیو تمام ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارمز پر دستیاب ہے۔
یہ بھی پڑھیں : یوفون کی جانب سے کے پی ویمن سوِک انٹرن شپ پروگرام کے شرکا کو تیزرفتار انٹرنیٹ ڈیوائس ”بلیز“ کی مفت فراہمی
جنید خان ایک اداکار، نغمہ نگار اور گلوکار ہیں، جنھوں نے پاکستان کی انٹرٹینمنٹ کے منظر نامے میں اپنی جگہ بنائی ہے، موسیقی میں اپنے کیریئر کا آغاز کرتے ہوئے جنید خان نے اپنے بینڈ میں مرکزی گلوکار کے طورپر اپنا نام بنایا، جس کے بعد جنید خانے جلد ہی اپنی توجہ ٹیلی ویژن پر مرکوز کرلیں اور ہمیں یاریاں، کم ظرف، سن یارا، عشق تماشہ، کشف، خدا اور محبت جیسے ایک کے بعد ایک کامیاب ڈرامے دیئے۔ وہ اس وقت پاکستانی ٹیلی ویژن اسکرین پر سب سے زیادہ وراسٹائل اداکاروں میں سے ایک ہیں، انھوں نے حال ہی میں منشا پاشا کے ساتھ فلم "کہے دل جدھر"سے بڑے پردے پر پہلی پرفارمنس دی۔
ایک تبصرہ شائع کریں