اسلام آباد: پاکستان کی سب سے بڑی فوڈ ڈیلیوری، فوڈ پانڈا اپنے رائیڈرز کے لئے ای بائیکس کی فراہمی کا آغاز کرنے والی پہلی ای کامرس کمپنی بن گئی ہے۔یہ اہم اقدام وفاقی وزارت موسمیاتی تبدیلی کے اشتراک سے کیا جارہا ہے، جس کے تحت پہلی بار فوڈ پانڈا نے اپنے رائیڈرز کو اسلام آباد میں ای بائیکس فراہم کیں۔ اس قابل ذکر تقریب میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے شرکت کی۔
یہ اقدام فوڈ پانڈا کی جانب سے ماحولیاتی استحکام کے لئے عملی کام کے عزم کی توثیق کرتا ہے۔ اس سلسلے میں فوڈ پانڈا نے جولٹا الیکٹرک کے ساتھ اشتراک کیا ہے جس کے تحت اسکے پلیٹ فارم پر ای بائیکس کی تعداد بڑھائی جائے گی اور اپنے رائیڈرز کو سہولت پیش کرنے کے لئے مختلف بینکوں کے ساتھ فنانسنگ کے مواقع بھی تلاش کئے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : اینگرو فرٹیلائزرز نے ایکسپو 2020دبئی میں خلیج میں غذائی تحفظ کیلئے ڈائیلاگ کا انعقاد
اس موقع پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا، "ماحولیاتی حفاظت کے کلچر کو فروغ دینے کے لئے یہ اشتراک نہایت اہم ہے اور یہ وزیر اعظم کے 'صاف و سرسبز پاکستان 'اقدام سے بھی ہم آہنگ ہے۔ ملک میں ڈیلیوری رائیڈرز کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، یہ ماحول دوستی کے حوالے سے اپنی نوعیت کا پہلا عملی اقدام ہوگا۔ یہ ایک جامع طریقہ کار ہے اور اس مثالی اقدام کی روشنی میں دیگر اداروں کے لئے بھی آگے بڑھنے کی راہ ہموار ہوگی۔ "
فوڈ پانڈا کے قائم مقام سی ای او، منتقا پراچہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا، "ای بائیکس کا آغاز ہمارے کاروبار میں ٹیکناجی کا حصہ بننے کی ہماری بنیادی سوچ سے ہم آہنگ ہے اور ہمارا مقصد یہ ہے کہ مستقبل کے لئے ایک سمت متعین کریں۔ فوڈ پانڈا ایک جانا پہچانا نام ہے اور گزشتہ سالوں کے دوران اپنی خصوصی اور نت نئی سہولیات کی بدولت یہ لوگوں کی زندگیوں کا جامع حصہ بن گیا ہے۔یہی وجہ ہے کہ ہم ہمیشہ ایک قدم آگے رہ کر کام کرتے ہیں اور ایسے وقت میں ماحولیاتی تحفظ کے عزم پر عمل پیرا ہیں جب اس پر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔"
یہ بھی پڑھیں: پرویز مشرف مجھ سے پوچھ کر فیصلے کرتا تھا، عمران خان نے میری صلاحیتوں کو زنگ لگا دیا: تحریک انصاف کے ایم این اے عامر لیاقت حسین
گزشتہ سال، دسمبر میں فوڈ پانڈا نے وزارت موسمیاتی تبدیلی کے اشتراک سے ماحولیاتی تحفظ کے لئے اپنی کاوشیں شروع کرنے اور ان میں تیزی لانے کا عزم کیا تھا۔ فوڈ پانڈا اس بات کی اہمیت کو تسلیم کرتا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کا شمار ہمارے انتہائی کٹھن چیلنجز میں ہوتا ہے جس کے سدباب کے لئے فوری عمل کی ضرورت ہے۔ اس طرح کے اشتراک اور اقدامات موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو محدود رکھنے اور درست سمت میں آگے بڑھنے کے لئے چھوٹے چھوٹے قدم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:نالج پلیٹ فارم نے جی ایس ایم اے اور کریڈٹ پر کے ساتھ مل کر پاکستان کی پہلی تعلیمی ڈیوائس متعارف کروا دی
اس تقریب میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم، فوڈ پانڈا پاکستان کے قائم مقام سی ای او منتقا پراچہ، فوڈ پانڈا پاکستان کے پالیسی اینڈ کمیونکیشنز کے پرنسپل حسان ارشد اور جولٹا الیکٹرک کے سی ای او عثمان شیخ کے ہمراہ دونوں کاروباری اداروں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔
فوڈ پانڈا ملک بھر میں 20ہزار سے زائد ریسٹورنٹ کے پارٹنرز اورہر ماہ لاکھوں لوگوں کو کھانا منزل مقصود پر پہنچانے کے ساتھ فوڈ پانڈا پاکستان کی سب سے بڑی ای کامرس اور آن لائن فوڈ ڈیلیوری کمپنی ہے۔ فوڈ پانڈا ہزاروں گھریلو شیفس کو اپنے روزگار کی فراہمی کا موقع فراہم کرتا ہے اور جب لوگ ان کا انتخاب کرتے ہیں تو پھر ڈیلیوری رائیڈرز کے لئے آمدن کے مواقع پیدا ہوتے ہیں۔
ایک تبصرہ شائع کریں