ایس ای سی پی نے پاک قطر فیملی تکافل کو پنشن فنڈ منیجرکے طورپر رجسٹریشن سرٹیفکیٹ دے دیا

 ایس ای سی پی نے پاک قطر فیملی تکافل کو پنشن فنڈ منیجرکے طورپر رجسٹریشن سرٹیفکیٹ دے دیا

کراچی: سیکیوریٹیرز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP)نے پاک قطر فیملی تکافل کو پنشن فنڈ منیجر کے طورپر رجسٹریشن کا سرٹیفکیٹ دے دیا ہے۔ پاک قطر فیملی تکافل رضاکارانہ پنشن سسٹم رولز2005کے تحت یہ لائسنس حاصل کرنے والی پہلی فیملی تکافل کمپنی ہے۔ یہ کامیابی پاک قطر فیملی تکافل کی جانب سے تکافل اور سود سے پاک پاکستان کیلئے معاشرے کے تمام طبقات میں جامع اور جدید مصنوعات اور خدمات کی فراہمی کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھنے کا عزم ہے۔پاک قطر فیملی تکافل کمپنی اسلامک فنانس انڈسٹری میں پہلی اور سب سے بڑی تکافل کمپنی ہے۔ 



0/کمنٹس: