یوفون کی جانب سے کے پی ویمن سوِک انٹرن شپ پروگرام کے شرکا کو تیزرفتار انٹرنیٹ ڈیوائس ”بلیز“ کی مفت فراہمی

یوفون کی جانب سے کے پی ویمن سوِک انٹرن شپ پروگرام کے شرکا کو تیزرفتار انٹرنیٹ ڈیوائس ”بلیز“ کی مفت فراہمی


اسلام آباد : پاکستانی ٹیلی کام کمپنی یوفون 4Gنے خیبرپختونخوا ویمن سوک انٹرن شپ پروگرام کی تمام شرکاء کو اپنی فلیگ شپ وائی فائی انٹرنیٹ ڈیوائس بلیز (Blaze)  فراہم کردی ہیں تاکہ انہیں اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ ترقی میں معاونت حاصل ہو۔ 

 ویمن انٹرن شپ پروگرام کا پہلا کوہارٹ خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (کے پی آئی ٹی بی)،کوڈ فار پاکستان، عالمی بینک اور سوئس ترقیاتی ادارے ہیلویٹاس کی مشترکہ کاوش ہے، جو چھے ماہ پر محیط فعال تربیت اور پیشہ ورانہ سرگرمیوں پر مشتمل ہے۔ انٹرن شپ پروگرام کو فریش گریجویٹس کو ٹیکنالوجیکل مہارتوں اور ملازمت کے عملی تجربے سے روشناس کرانے کے لئے وضع کیا گیا جبکہ خواتین گریجویٹس کو انجینئرنگ، آئی ٹی اور سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ میں کیرئیرز کے مواقع تلاش کرنے کے لئے تیار کیا جائے گا۔  

یہ بھی پڑھیں :  پاکستان خطرے میں!

فی الوقت، خیبرپختونخوا کے مختلف خطوں سے تعلق رکھنے والی خواتین اس پروگرام میں شامل ہیں۔ اس کورس کے دوران انہیں لوگوں کو دستیاب ڈیجیٹل خدمات پر کام کا موقع ملے گا تاکہ وہ شہریوں سے رابطوں، خود کار سرکاری طریقوں، اور پبلک سروس ڈیلیوری میں جدت کو بہتر بنا سکیں۔ اس سرگرمی سے انکی مہارتوں میں اضافہ ہوگا اور پروگرام کے اختتام تک انہیں پیشہ ورانہ طور پر بہتر ماہر بن کر ابھرنے میں مدد ملے گی۔ 

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی سی ایل اور ایس سی او آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں ٹیلی کام خدمات فراہم کریں گے

پی ٹی سی ایل اور یوفون کے ترجمان نے اس اہم پیش رفت پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا، "اس انٹرن شپ کے اہداف یوفون کے طویل المیعاد عزم سے ہم آہنگ ہیں جس کے تحت معاشرے بالخصوص پسماندہ طبقے بشمول دور دراز علاقوں کی خواتین کو بااختیار بنایا جا رہا ہے۔ یوفون انفرادی اور معاشرتی سطح پر ترقی کے فروغ کے لئے انٹرنیٹ کے استعمال پر زور دیتا ہے۔ گزشتہ سالوں کے دوران ہم نے پسماندہ اور دور افتادہ خطوں میں فعال انداز سے کنکٹویٹی کو فروغ دیا ہے اور ڈیجیٹل سہولیات کا دائرہ کار ملک بھر میں پھیلا دیا گیا ہے۔ ہماری کاوشوں کے پیچھے ہمارا یہ یقین کار فرما ہے کہ ڈیجیٹائزیشن سے پاکستان کو معاشی ترقی اور استحکام کے لئے اہم مواقع کے حصول میں مدد مل سکتی ہے اور ہم اس میں فعال انداز سے اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے۔" 

کے پی آئی ٹی بی کے منیجنگ ڈائریکٹر، ڈاکٹر علی محمود نے اس اقدام کو خواتین کوبااختیار بنانے کی جانب اہم قدم قرار دیا، دیرینہ شراکت داروں کے طور پر کوڈ فار پاکستان کے کردار کو سراہا اور یوفون کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے عندیہ دیا کہ مستقبل میں اس اقدام میں توسیع کے ذریعے یکساں ڈیجیٹل سہولیات سے زیادہ گہرے اثرات پیدا ہوں گے۔ 

کوڈ فار پاکستان کی ہیڈ آف فیلو شپس، انعم زکریا نے کہا، "کے پی ویمن سوک انٹرن شپ پروگرام کی انٹرن خواتین کو بلیز ڈیوائس کی فراہمی کے لئے یوفون 4Gکے ساتھ اشتراک پر ہمیں خوشی ہے۔ یوفون کے تعاون سے ہم خواتین کو بلاتعطل رابطہ کی سہولت فراہم کرسکیں گے چاہے وہ کہیں بھی ہوں جس سے انکے کیرئیر کی راہیں ہموار ہوں گی، شہری سرگرمی میں اضافہ ہوگا اور پیشہ ورانہ ترقی کے مواقع سامنے آئیں گے۔ ہم اس اشتراک پر خوش ہیں اور اپنے پارٹنرز کے پی آئی ٹی بی، عالمی بینک اور ہیلویٹاس سوئس انٹرکو آپریشن اور یوفون 4Gکے ساتھ اشتراک پر خوش ہیں اور پورے صوبے میں خواتین کے لئے ٹیکنالوجی میں دور رس اثرات پیدا کرنے کے لئے پرامید ہیں۔"    

یوفون بلیز باسہولت پلگ اینڈ پلے 4Gوائی فائی ڈیوائس ہے جو اپنے صارفین کو گھروں پر رہ کر ہی انٹرنیٹ سے جوڑنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ یوفون کے اعلیٰ معیار کے 4Gانٹرنیٹ پیکج ہر طبقے کے افراد کی تمام ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔  یہ ڈیوائس انتہائی کم لاگت میں انڈسٹری کے سب سے بڑے انٹرنیٹ بنڈلز پیش کرتی ہے۔ یوفون4G بلیز انٹرن شپ پروگرام کے شرکا ء کی معیاری انٹرنیٹ کی ضروریا ت کو  بلا تعطل اور تیز رفتار انٹرنیٹ کی فراہمی کے ذریعے آسانی سے پورا کرے گی۔


 یہ بھی پڑھیں : چائنیز الیکٹرونکس انجینئر نے 27 ملین ایم اے ایچ کی بیٹری تیار کی، جو ٹی وی سمیت کئی ڈیوائسز بھی چلا سکتی ہے



0/کمنٹس: