رئیل می نے کم لاگت کا جدید ترین خصوصیات سے مزین نیا اسمارٹ فون 9iمتعارف کرادیا
کوالکم اسنیپ ڈریگن 680 6 این ایم چپ سیٹ، 11 جی بی ڈائنامک ریم اور 33 ڈبلیو ڈارٹ چارج سمیت 50 میگا پکسل کا اے آئی ٹرپل کیمرا ، 16ایم پی سلفی کیمرے سے لیس ہے
کراچی : ٹیکنالوجی کمپنی رئیل می (realme)نے کوالکم اسنیپ ڈریگن 680 6 این ایم چپ سیٹ، 11 جی بی ڈائنامک ریم اور 33 ڈبلیو ڈارٹ چارج سمیت دیگر دلچسپ فیچرز کا حامل نیا اسمارٹ فون 9 آئی (9i) متعارف کرادیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان اپریل 2023 تک 5G سروس متعارف کرائے گا
رئیل می 9 آئی اسمارٹ فون متعدد آف لائن چینلز اور موبائل اسٹورز کے ذریعے ملک بھر میں پری آرڈرز خریداری کے لئے لائیو موجود ہے۔ اسکے پری آرڈرز میں کمی نہیں آرہی اوراب آپ کے لئے زیادہ وقت نہیں بچا کہ 36 ہزار 999 روپے میں اس خصوصی پری آرڈر آفر سے فائدہ اٹھائیں۔
یہ بھی پڑھیں: رئیل می کے پاکستان میں لگایا گیا پلانٹ یومیہ 4000 سمارٹ فون تیار کرتا ہے
اس اسمارٹ فون میں حیران کن فیچرز ہیں جیسے 33 ڈبلیو ڈارٹ چارج، 90 ہرٹز ریفریش ریٹ، 5 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری شامل ہیں۔
یہ اسمارٹ فون باہر سے دیکھنے پر بھی اسٹائلش ہے۔ اس میں کوالکم اسنیپ ڈریگن 680 6 این ایم چپ سیٹ ہے جس کی بدولت یہ شاندار انداز سے کام کرتا ہے جبکہ بیٹری بھی کم خرچ کرتا ہے۔ اس میں 6 این ایم پروسیسر دیگر 12 این ایم کے مقابلے میں قابل ذکر طور پر 62 فیصد کم بیٹری خرچ کرتا ہے جبکہ 46 فیصد بہتر کارکردگی پیش کرتا ہے۔ پچھلے پروسیسرز کے مقابلے میں اسنیپ ڈریگن 662 کی سی پی یو پرفارمنس 20 فیصد زیادہ بہتر ہے۔ اس میں ریم ایکسپینشن کی ٹیکنالوجی بھی موجود ہے اوراس میں 5GBتک اضافی ورچوئل ریم استعمال کی جاسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان نے پاکستان کنزیومر کانفیڈنس انڈیکس (CCI) Q4 2021 کی رپورٹ جاری
اس میں 5 ہزار ایم اے ایچ کی بڑی بیٹری ہے جس کی بدولت اسے گھنٹوں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یہ فل بیٹری پر 116 گھنٹے سے زائد دورانیہ تک مسلسل میوزک پلے کرسکتا ہے اور اسکی مجموعی اسٹینڈ بائی لائف 995 گھنٹے ہے۔ یہ 33 ڈبلیو ڈارٹ چارج ٹیکنالوجی سے آراستہ ہے، انٹیلی جنٹ ایلگورتھم اور جدید ٹیکنالوجی سے منسلک ہے جس کی بدولت یہ آپ کا فون محض 70 منٹ میں بالکل صفر سے 100 فیصد تک چارج کردیتا ہے۔
اس اسمارٹ فون کے بیک پر 50 میگا پکسل کا اے آئی ٹرپل کیمرا ہے جس کے ساتھ 2 میگا پکسل کا میکرو لینس موجود ہے جبکہ 2 میگا پکسل کا بلیک اینڈ وائٹ لینس بھی دستیاب ہے جس کی بدولت پورٹریٹ موڈ میں خوبصورت تصاویر لی جاسکتی ہیں۔ اس اسمارٹ فون میں فوٹوگرافی کے لئے نائٹ موڈ، پانوریمک ویو، ایکسپرٹ موڈ، ٹائم لیپس، پورٹریٹ موڈ، ایچ ڈی آر، الٹرا میکرو، اے آئی بیوٹی اور سلوموشن سمیت دیگر دلچسپ فیچرز شامل ہیں اور یہ تمام خصوصیات اتنی کم قیمت میں اسے فوٹو گرافی کے لئے بہترین اسمارٹ فون بناتی ہیں۔ اس میں 16 میگا پکسل کا سیلفی کیمرا ہے جس کی بدولت حقیقی،روشن اور واضح سیلفی تصاویر لی جاسکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : اسپاٹیفائی کا پاکستان میں ایک سال مکمل۔ ساڑھے انیس ہزار پاکستانی گانوں کا اضافہ ، عاطف اسلم سب سے مقبول گلوکار ہیں
ان دلچسپ فیچرز کے ساتھ رئیل می 9 آئی اسمارٹ فون ٹیکنالوجی کے شائقین اور گیمنگ میں دلچسپی رکھنے والوں کے لئے بھی بہترین ہے۔ اس لئے جلد ہی اپنے قریب ترین موبائل اسٹور سے اپنا پری آرڈر بک کرائیں اور رئیل می بڈز کلاسیک کا تحفہ حاصل کرلیں۔ یہ 6GBریم اور 128GBروم کے ساتھ 36 ہزار 999 روپے کی بہترین قیمت پر میسر ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں