یوفون 4Gنے ٹیلی کام انڈسڑی کی تاریخ میں پہلی بارمفت لامحدود انٹرنیٹ دینے کا اعلان کردیا

یوفون 4Gنے ٹیلی کام انڈسڑی کی تاریخ میں پہلی بارمفت لامحدود انٹرنیٹ دینے  کا اعلان کردیا


اسلام آباد:   پاکستانی ٹیلی کام کمپنی، یوفون 4Gنے اپنے صارفین کے لیے روزانہ  مفت لامحدود انٹرنیٹ  کا اعلان کردیا ہے تاکہ وہ کمپنی کے معیاری  اور برق رفتار انٹرنیٹ سے  بھرپورفائدہ اُٹھاسکیں۔ ’مفت مارننگز‘ آفر کے تحت یوفون 4Gصارفین کو صبح 9بجے سے  دوپہر 12بجے تک پرومو آفر کے مطابق لامحدود انٹرنیٹ بالکل مفت فراہم کیا جائے گا۔ 

یوفون 4Gنے اپنے صارفین کو اعلیٰ ترین معیار کی ٹیلی کام خدمات و سہولیات کی فراہمی کے جذبے کے تحت  حالیہ اسپیکٹرم نیلامی کے دوران فور جی اسپیکٹرم حاصل کیا۔ اس انقلابی تبدیلی سے نیٹ ورک کے معیار اور انٹرنیٹ کی رفتار میں شاندا ر اضافہ ہوا ہے جس سے صارفین کو بہترین انٹرنیٹ کا تجربہ حاصل ہوا اور یہی تجربہ ’مفت  مارننگز آفر‘ کے ذریعے زیادہ سے زیادہ صارفین تک پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ وہ بھی  مثالی انٹرنیٹ سے مستفید ہوسکیں۔ 

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم کے دورے کے بعد انفارمیشن ٹیکنالوجی ، زراعت اور صنعت کے شعبہ میں چینی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا: اسدعمر

’مفت مارننگز‘ پاکستانی ٹیلی کام انڈسٹری میں اپنی نوعیت کی پہلی اور واحد آفر ہے جس میں صارفین کو بغیر کسی پوشیدہ لاگت کے بالکل مفت انٹرنیٹ اُن اوقات میں فراہم کیا جارہا ہے،جب زیادہ سے زیادہ  صارفین انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں۔ اس سہولت سے نہ صرف صارفین اعلیٰ معیار کے انٹرنیٹ سے استفادہ کریں گے بلکہ معاشرے کے معاشی طور پر پسماندہ طبقات کے علاوہ طلبہ اور نوجوان بھی اپنی تعلیمی، تفریحی اور کمیونی کیشن کی ضروریات پوری کرنے کے لیے  معیاری  انٹرنیٹ تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔ 

یوفون 4Gکی مفت مارننگز سے صارفین لامحدود طریقوں سے فائد ہ اُٹھا سکتے ہیں جن میں لامحدود ڈاؤن لوڈز، انٹرنیٹ براؤزنگ، یوٹیوب، آن لائن اسٹریمنگ، گیمنگ اور سوشل میڈیاشامل ہیں یا صارفین چاہیں تو اپنی پسندیدہ پاکستان سپر لیگ ٹیم کا پورا میچ  تک دوبارہ دیکھ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خواتین کو بااختیار بنانے کی غرض سے او آئی سی سی آئی کاچوتھے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

اپنی نوعیت کی واحد آفرسے یوفون 4Gکے انڈسٹری میں نیٹ ورک کے معیار، بلاتعطل انٹرنیٹ کی فراہمی اوررفتار میں اضافے کے لیے ایک مسابقتی ماحول کو فروغ دینے کے عزم کا بھی اظہار ہوتا ہے جس سے یوفون 4Gصارفین کے علاوہ مجموعی طور پر انڈسٹری میں ٹیلی کام خدمات کے معیار میں اضافہ ہوگا۔ کمپنی کی جانب سے جدت انگیزی کے فروغ اور نیٹ ورک کو جدید ترین خطوط پر ڈھالنے کے لیے مسلسل سرمایہ کاری سے انڈسٹری میں صحت مندانہ ترقی اور جدت کے رجحان کو فروغ ملا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں : یوفون کی جانب سے کے پی ویمن سوِک انٹرن شپ پروگرام کے شرکا کو تیزرفتار انٹرنیٹ ڈیوائس ”بلیز“ کی مفت فراہمی

یوفون 4Gکے تمام پری پیڈ صارفین مفت انٹرنیٹ آفر سے فائدہ اٹھانے کے اہل ہیں اور اپنے موبائل فون سے  *4200# ملاکر لامحدود انٹرنیٹ حاصل کرسکتے ہیں۔ اس آفر سے صارفین اگلے دو ہفتوں تک استفادہ کرسکیں گے۔ 

اس آفر سے یوفون4Gکی جانب سے اپنے صارفین کو اولیت دینے کے تصور کو مزید تقویت ملی ہے، جو صارفین کو زیادہ سے زیادہ اختیار دینے اور بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے پرعزم  ہے۔ اپنے صارفین کو بہترین سہولیات اور خدمات کی فراہمی  اور انھیں اولیت دینے کا عزم یوفون 4Gکے اس  نصب العین  میں خوبصورتی سے سمویا گیا ہے کہ ’تم ہی تو ہو!‘


یہ خبر انگریزی میں پڑھیں

0/کمنٹس: