کمپنی اپنے ملک گیر آئی سی ٹی اور کمیونیکیشن انفراسٹرکچر کو مضبوط اور اپ گریڈ کے منصوبوں پر کام کررہی ہے
کراچی: سپر نیٹ نے مسابقتی بڈنگ پراسس کے بعدزرعی ترقیات بینک کے 450ملین روپے سے زائد کے متعدد کنٹریکٹس حاصل کرلیے ہیں۔ ان کنٹریکٹس سے زرعی ترقیاتی بینک کو اپنے ملک گیرخاص طوپرزیادہ تر دیہی علاقوں پرمشتمل برانچ نیٹ ورک کے مواصلات اورآئی ٹی کے انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔
سپرنیٹ ملٹی میڈیم کمیونیکیشن نیٹ ورکس کے ساتھ بینک کے کمیونیکیشن انفرااسٹرکچر کو فعال طورپر اپ گریڈ کررہی ہے تاکہ برانچوں کو ہیڈ آفس کے ساتھ رابطے کیلئے اعلیٰ سطح کے اپ ٹائمز کی دستیابی کو ممکن بنایا جاسکے۔ یہ ایک منظم سروس ماڈل ہوگا جہاں سپرنیٹ اپنے وائیڈ ایریا نیٹ ورک(WAN) کی تنصیب اور کنفگریشن کے ذریعے زرعی ترقیاتی بینک کے پہلے سے موجودڈیوائسزکے ساتھ اینڈ ٹو اینڈبلا تعطل کمیونیکیشن کو یقینی بنائے گا۔ سپرنیٹ کے ملک گیر انجینئر نگ وسائل اس سسٹم کی تیز ترین تعیناتی کو یقینی بنائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:نالج پلیٹ فارم نے جی ایس ایم اے اور کریڈٹ پر کے ساتھ مل کر پاکستان کی پہلی تعلیمی ڈیوائس متعارف کروا دی
زرعی ترقیاتی بینک کے ایگزیکٹو نائب صدر اور سی آئی او عامر ظفر چودھری نے تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ ہم دیہی علاقوں میں اپنے لوکل ایریا نیٹ ورک (LAN)اور وائیڈ ایریا نیٹ ورک (WAN) آپریشنز میں سپرنیٹ آؤٹ ریچ پر انحصار کررہے ہیں۔ ہمارا ماضی کا تجربہ ہمیں یہ اعتماد فراہم کرتاہے کہ سپر نیٹ ہماری توقعات پر پورا ترے گی۔
سپر نیٹ کے نائب صدر اور بزنس یونٹ ہیڈ کے سربراہ حسن جعفری نے کہاکہ یہ کنٹریکٹس ہماری خدمات میں ہمارے کلائنٹ کے اعتماد کا اظہار ہیں۔ہم زرعی ترقیاتی بینک کیلئے نیٹ ورکس کو مضبوط بنانے کا حصہ بننے کیلئے پرجوش ہیں اور یہ ہمارے ملک کے زرعی ماحولیاتی نظام کی مدد کو یقینی بنائے گا۔ ہم ملک کے زرعی شعبہ میں جدید سلوشنزاور ان کے نفاذ کیلئے زرعی ترقیاتی بینک کے ساتھ کام جاری رکھیں گے۔
ایک تبصرہ شائع کریں