رئیل می کے پاکستان میں لگایا گیا پلانٹ یومیہ 4000 سمارٹ فون تیار کرتا ہے

 رئیل می نے پاکستان میں 16 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری سے اسمبلی پلانٹ قائم کرلیا


رئیل می نے پاکستان میں 16 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری سے اسمبلی پلانٹ قائم کرلیا


لاہور :   عالمی ٹیکنالوجی کمپنی رئیل می (realme) نے پاکستان میں 16 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری سے اپنا اسمبلی پلانٹ قائم کرلیا ہے۔ ٹیکنالوجی کمپنی رئیل می کو پاکستان کی اسمارٹ فون مارکیٹ میں آئے ہوئے صرف 2 سال کا عرصہ ہوا ہے لیکن اس نے صارفین کے لئے بڑی ہلچل پیدا کردی ہے۔ گزشتہ سال، رئیل می نے 16 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ اسمبلی پلانٹ قائم کیا۔ یہ پلانٹ یومیہ 2500 سے 4000 یونٹس تیار کرسکتا ہے جس کا انحصار مارکیٹ کی طلب پر منحصر ہے۔ ان میں کم رینج، درمیانی رینج اور پریمیئم رینج کی مصنوعات شامل ہیں۔ 


یہ بھی پڑھیں: سپر نیٹ کا زرعی ترقیاتی بینک کے ساتھ450ملین روپے کا معاہدہ


رئیل می حکام نے ان خیالات کا اظہار پلانٹ کا دورہ کرنے والے صحافیوں کے ایک وفد کے سامنے کیا ۔ حکام نے بتایا کہ اس فیکٹری میں رئیل می ہیڈکوارٹر کی طے شدہ ہدایات اور طریقہ کار پر سختی سے عمل کیا جاتا ہے تاکہ آپریشن کی روانی اور اعلیٰ معیار کی مصنوعات کو یقینی بنایا جائے۔ مقامی اسٹاف کو چینی انجینئرز اور ٹیکنیشنز کی جانب سے ان ہدایات اور معیارات پر عمل پیرا ہونے کی تربیت فراہم کی جاتی ہے۔ رئیل می کا اسمبلی پلانٹ ویسی ہی اعلیٰ معیار کی مصنوعات فراہم کررہا ہے جس کے لئے رئیل می دنیا بھر مشہور ہے۔ 


اس پلانٹ کی تعمیر سے مقامی معیشت پر بھی مثبت اثر پڑا ہے اور تقریبا 800 سے 1000 افراد کو روزگار کا موقع ملا ہے جن میں ٹیکنیشنز، انجینئرز اور دیگر عملہ شامل ہے۔  پاکستان میں اپنے پلانٹ کی بدولت رئیل می کے اسمارٹ فونز کی لاگت میں 40 فیصد تک کمی آچکی ہے جس کا فائدہ عام صارفین کو بھی منتقل ہوا۔

0/کمنٹس: