اوآئی سی سی آئی نے پاکستان کلائمٹ کانفرنس 2022کے انعقاد کا اعلان کردیا

کانفرنس کا مقصد 2030تک کاربن کے اخراج کو 50فیصد تک کم کرنا اور 30فیصد الیکٹرک گاڑیوں کے ساتھ کلین ٹرانسپورٹ پر کام کرنے اورماحول پر سرمایہ کاری کے عزم کی تجدید کرنا ہے

اوآئی سی سی آئی نے پاکستان کلائمٹ کانفرنس 2022کے انعقاد کا اعلان کردیا


 کراچی   : پاکستان میں سرِفہرست غیر ملکی سرمایہ کاروں کی نمائندہ باڈی اوآئی سی سی آئی نے ملک میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف مثبت اقدامات کی حمایت کیلئے16مارچ2022کوپاکستان کلائمٹ کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔کانفرنس کی تاریخ اور لوگو کی نقاب کشائی کرتے ہوئے اوآئی سی سی آئی کے صدر غیاث خان نے کہا کہ پاکستان کلائمٹ کانفرنسCOP26سے استفادہ کرتے ہوئے پاکستان میں ماحولیاتی تبدیلی کے مثبت اقدامات کر فروغ دینے اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کیلئے درکار کوششوں کی نشاندہی اور ان پر عمل درآمد کرے گی۔ یہ کانفرنس عالمی ماہرین، پالیسی سازوں اور کارپوریٹ فیصلہ سازوں کو اکٹھا کرے گی تاکہ پاکستان کو ضروری پالیسی اورموسمیاتی مداخلتوں کے خلاف بہترین طریقوں کے اشتراک سے تیار رہنے میں مدد مل سکے۔ 

یہ بھی پڑھیں  : آئی ایف این ملائیشیاکی جانب سے میزان بینک کیلئے "پاکستان ڈیل آف دی ایئر "اور موسٹ انوویٹو ڈیل آف دی ایئر"کے ایوارڈز

واضح رہے کہ پاکستان کلائمٹ کانفرنس کا مقصد COP26میں کئے گئے قومی سطح پر طے شدہ وعدوں کے حصول کیلئے اہم شعبوں پر بات چیت شروع کرنا ہے۔ ان مقاصد میں 2030تک متوقع اخراج میں 50فیصد تک کمی اور 60فیصد تک قابلِ تجدیدی توانائی حاصل کرنا ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان نے 2030تک 30فیصد الیکٹرک گاڑیوں کے ساتھ کلین ٹرانسپورٹ پر کام کرنے اوماحول پر سرمایہ کاری کا وژن ترتیب دیا ہے۔ 

پاکستان کو قومی سطح پر طے شدہ وعدوں (NDCs) کے حوالے سے پیش رفت کا مظاہرہ کرنے کیلئے ایک طویل سفر طے کرنا ہے۔ پاکستان کلائمٹ کانفرنس کا مقصد کئی اہم شعبوں پر بات چیت شروع کرنا ہے جو پالیسی کی سمت درست کرنے میں مدد کرسکتے ہیں اور ملک کو اپنے ماحولیاتی مثبت سفر کو تیز کرنے کیلئے بہترین اور ضروری طریقہ کار فراہم کرسکتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں  : ای۔ ڈاٹ کو کے ہیلتھ اینڈ سیفٹی مینجمنٹ سسٹم نے آئی ایس او اسٹینڈرڈ حاصل کرلیا

اس موقع پر وزیرِ اعظم کے مشیر برائے تجارت اور سرمایہ کاری جناب عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے معاشی اثرات بھی ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ پاکستان کلائمٹ کانفرنس ایک ایکشن پلان کی بنیاد رکھے گی جو پاکستان کو اپنے عالمی ماحولیاتی وعدوں و پورا کرنے اور اپنی معیشت کی پائیداری کو یقینی بنانے میں مدد فراہم کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کو عالمی سطح پزیرائی ملک رہی ہے، اور خود کو منوا رہا ہے: وزیراعظم عمران خان

اس موقع پر روشنی ڈالتے ہوئے اوآئی سی سی آئی کے نائب صدر عامر پراچہ نے کہا کہ پاکستان کلائمٹ کانفرنس ایک ہائبرڈفارمیٹ میں منعقد کی جارہی ہے۔ جس میں مقررین اور شرکاء جسمانی اور عملی طوپر شرکت کررہے ہیں۔ یہ کانفرنس اخراج او ر قابلِ تجدیدتوانائی کو کم کرنے، فضلہ کو کم کرنے، پانی کے منصفانہ استعمال کو یقینی بنانے اور پانی کی بہتری نگرانی جیسے شعبوں پر بہترین طریقہ کار اور روڈ میپ فراہم کرے گی۔


یہ خبر انگریزی میں پڑھیں 

0/کمنٹس: